آپ 10:81 سے 10:82 آیات کے گروپ کی تفسیر پڑھ رہے ہیں
فَلَمَّاۤ
اَلْقَوْا
قَالَ
مُوْسٰی
مَا
جِئْتُمْ
بِهِ ۙ
السِّحْرُ ؕ
اِنَّ
اللّٰهَ
سَیُبْطِلُهٗ ؕ
اِنَّ
اللّٰهَ
لَا
یُصْلِحُ
عَمَلَ
الْمُفْسِدِیْنَ
۟
وَیُحِقُّ
اللّٰهُ
الْحَقَّ
بِكَلِمٰتِهٖ
وَلَوْ
كَرِهَ
الْمُجْرِمُوْنَ
۟۠
3

فلما القوا قال موسیٰ ما جئتم بہ السحر پھر جب جادوگروں نے پھینکاتو موسیٰ نے فرمایا : تم جادو ہی لائے ہو۔

ان اللہ سیبطلہ یقیناً اللہ اس کو مٹا دے گا ‘ اس کا بےحقیقت ہونا ظاہر کر دے گا۔

ان اللہ لا یصلح عمل المفسدین۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ بگاڑ پیدا کرنے والوں کے عمل کو قائم نہیں رکھتا ‘ قوت نہیں دیتا۔ اس آیت سے ثابت ہو رہا ہے کہ جادو کی کوئی حقیقت نہیں ‘ یہ محض فریب کاری اور فساد انگیزی ہے۔