21:48 ile 21:50 arasındaki ayetler grubu için bir tefsir okuyorsunuz
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
3

فرقان اور ضیاء اور ذکر جو حضرت موسیٰ کودیاگیا، یہی خدا کی طرف سے تمام پیغمبروں کو ملا تھا۔ فرقان سے مراد وہ نظریاتی معیار ہے جس کے ذریعہ آدمی حق اور باطل کے درمیان فرق کرسکتا ہے۔ ضیا سے مراد خدا کی رہنمائی ہے جو آدمی کو بے راہی کے اندھیرے سے نکال کر صراطِ مستقیم کے اجالے میں لاتی ہے۔ ذکر سے مراد یاددہانی ہے۔ یعنی چیزوں کے اندر چھپے ہوئے نصیحت کے پہلو کو کھولنا۔ تاکہ چیزیں لوگوں کے لیے محض چیزیں نہ رہیں بلکہ وہ نصیحت اور معرفت کا خزانہ بن جائیں۔

اس طرح خدا نے انسان کی ہدایت کا انتظام کیا۔ مگر خدائی ہدایت نامہ کو واقعی طورپر اپنے ليے ہدایت بنانا اسی وقت ممکن ہے جب کہ آدمی انجام کا اندیشہ رکھتا ہو۔ اس کی اندیشہ ناک نفسیات اس کو اس حد تک سنجیدہ بنا دے کہ وہ ہر دوسری چیز کے مقابلہ میں حق وصداقت کو زیادہ اہمیت دینے لگے۔