คุณกำลังอ่านตัฟซีร สำหรับกลุ่มอายะห์ที่ 16:82 ถึง 16:83
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
3

جو شخص بھی کائنات کا مطالعہ کرتا ہے ، خواہ وہ ایک عام آدمی ہو یا ایک سائنس داں ، اس پر ایسے لمحات گذرتے ہیں، جب کہ مخلوقات پر غورکرتے ہوئے اس کا ذہن خالق کی طرف منتقل ہوجاتا ہے۔ اس کو محسوس ہونے لگتا ہے کہ یہ حیرت ناک چیز یں نہ تو اپنے آپ بن گئی ہیں اور نہ مفروضہ معبودوں نے ان کو بنایا ہے ۔ ان کا بنانے والا یقیناً خدائے بزرگ و برتر ہے۔

مگر خدا کو ماننا لازمی طورپر آدمی کی اپنی زندگی میں تبدیلی کا تقاضا کرتا ہے۔ وہ آدمی سے اس کی آزادی چھین لیتا ہے ۔ اس ليے آدمی پر جب یہ تجربہ گزرتا ہے تو وقتی تاثر کے بعد وہ اپنے ذہن کو اس طرف سے ہٹا دیتا ہے۔ وہ خدا کو پاکر بھی خدا کو چھوڑ دیتا ہے۔