Anda sedang membaca tafsir untuk kelompok ayat dari 16:86 hingga 16:88
وَاِذَا
رَاَ
الَّذِیْنَ
اَشْرَكُوْا
شُرَكَآءَهُمْ
قَالُوْا
رَبَّنَا
هٰۤؤُلَآءِ
شُرَكَآؤُنَا
الَّذِیْنَ
كُنَّا
نَدْعُوْا
مِنْ
دُوْنِكَ ۚ
فَاَلْقَوْا
اِلَیْهِمُ
الْقَوْلَ
اِنَّكُمْ
لَكٰذِبُوْنَ
۟ۚ
وَاَلْقَوْا
اِلَی
اللّٰهِ
یَوْمَىِٕذِ
لسَّلَمَ
وَضَلَّ
عَنْهُمْ
مَّا
كَانُوْا
یَفْتَرُوْنَ
۟
اَلَّذِیْنَ
كَفَرُوْا
وَصَدُّوْا
عَنْ
سَبِیْلِ
اللّٰهِ
زِدْنٰهُمْ
عَذَابًا
فَوْقَ
الْعَذَابِ
بِمَا
كَانُوْا
یُفْسِدُوْنَ
۟
3

قیامت میں یہ حقیقت آخری حد تک کھل جائے گی کہ اس کائنات میںایک خدا کے سوا کسی کے پاس کوئی طاقت نہیں۔ اس وقت جب پوجنے والے اپنے ان معبودوں کو دیکھیں گے جن کو وہ پوجتے تھے تو وہ ایسی باتیںکہیں گے جن سے ان کی برأت ثابت ہوتی ہو۔ گویا کہ یہ جھوٹے معبود دھوکا دے کر ان سے غیر خدا کی پرستش کراتے رہے۔ مگر وہ معبود فوراً اس کی تردید کریںگے اور کہیں گے کہ یہ تمھاری اپنی سرکشی تھی۔ تم نے خدا کی تابعداری سے بچنے کے لیے بطور خود جھوٹے معبود گھڑے اور ان کے نام پر اپنے خواہش پرستانہ مذہب کو جائز ثابت کرتے رہے۔

ایک وہ شخص ہے جو حق کی دعوت کو قبول نہیں کرتا۔ د وسرا وہ ہے جو اسی کے ساتھ دوسروں کو بھی طرح طرح سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔ پہلی روش اگر گمراہی ہے تو دوسری روش گمراہی کی قیادت۔ گمراہ لوگوں کو جو عذاب ہوگا، اس کا دگنا عذاب ان لوگوں کو ملے گا جو دنیا میں گمراہی کی قیادت کرتے رہے۔