آیت 219 وَتَقَلُّبَکَ فِی السّٰجِدِیْنَ ”حضور ﷺ کا معمول تھا کہ آپ ﷺ تہجد کی نماز پڑھنے والے مسلمانوں کے گھروں کے پاس سے رات کو گزرتے اور ان کو دیکھتے تھے۔ آپ ﷺ کے اسی معمول کا یہاں ذکر فرمایا گیا ہے۔