قُلْ
اَغَیْرَ
اللّٰهِ
اَتَّخِذُ
وَلِیًّا
فَاطِرِ
السَّمٰوٰتِ
وَالْاَرْضِ
وَهُوَ
یُطْعِمُ
وَلَا
یُطْعَمُ ؕ
قُلْ
اِنِّیْۤ
اُمِرْتُ
اَنْ
اَكُوْنَ
اَوَّلَ
مَنْ
اَسْلَمَ
وَلَا
تَكُوْنَنَّ
مِنَ
الْمُشْرِكِیْنَ
۟

آیت 14 قُلْ اَغَیْرَ اللّٰہِ اَتَّخِذُ وَلِیًّا فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ تم بھی مانتے ہو کہ زمین و آسمان اور پوری کائنات کا پیدا کرنے والا وہی اللہ ہے ‘ تو ایسے خالق ‘ مالک ‘ مولا اور کار سازکو چھوڑ کر کیا میں کسی اور کو اپنا ولی اور حمایتی بنا لوں ؟ یہ تو بڑی حماقت کی بات ہے ‘ بڑے گھاٹے کا سودا ہے۔وَہُوَ یُطْعِمُ وَلاَ یُطْعَمُ ط تم بتوں کے سامنے نذریں اور حلوے مانڈے پیش کرتے ہو۔ اللہ کو تو ایسی چیزوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ وہ تو پوری مخلوق کا رب ہے ‘ سب کو کھلاتا ہے ‘ سب کا رازق ہے۔