وان جندنا لهم الغالبون ١٧٣
وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلْغَـٰلِبُونَ ١٧٣
وَاِنَّ
جُنْدَنَا
لَهُمُ
الْغٰلِبُوْنَ
۟

آیت 173{ وَاِنَّ جُنْدَنَا لَہُمُ الْغٰلِبُوْنَ } ”اور یقینا ہمارا لشکر ہی غالب رہے گا۔“ یہاں اللہ کے لشکر سے ”حزب اللہ“ رسول علیہ السلام اور اس کے ساتھی مراد ہیں۔ مثلاً حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور آپ علیہ السلام کے حواری اپنے دور کے حزب اللہ تھے اور محمد رسول اللہ اور آپ ﷺ کے صحابہ رض { مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ط وَالَّذِیْنَ مَعَہٗ } الفتح : 29 اپنے دور کے حزب اللہ تھے۔