ويقولون متى هاذا الوعد ان كنتم صادقين ٢٩
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَـٰذَا ٱلْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ ٢٩
وَیَقُوْلُوْنَ
مَتٰی
هٰذَا
الْوَعْدُ
اِنْ
كُنْتُمْ
صٰدِقِیْنَ
۟

آیت 29 { وَیَـقُوْلُوْنَ مَتٰی ہٰذَا الْوَعْدُ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ } ”اور وہ پوچھتے ہیں کہ کب پورا ہوگا یہ وعدہ ‘ اگر تم لوگ سچے ہو !“ مشرکین کے اس سوال میں عذاب یا قیامت دونوں کی طرف اشارہ موجود ہے کہ آپ ﷺ ہمیں جو عذاب کی دھمکیاں دیتے ہیں یا قیامت برپا ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں تو ذرا یہ بھی تو بتائیں کہ آپ ﷺ کے یہ وعدے کب پورے ہوں گے ؟