لَہُ الْحَمْدُ فِی الْاُوْلٰی وَالْاٰخِرَۃِز ”یہاں آخرت کے مقابلے میں ”اُولیٰ“ دنیا کے لیے آیا ہے ‘ کیونکہ آخرت کی زندگی کے مقابلے میں ہماری پہلی زندگی یہی دنیوی زندگی ہے۔وَلَہُ الْحُکْمُ وَاِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ ”حکم دینے کا اختیار اسی کو حاصل ہے اور کائنات پر اصل حاکمیت اسی کی ہے۔ وہ جو حکم چاہے دے ‘ جس چیز کو چاہے حلال قرار دے اور جس کو چاہے حرام ٹھہرائے۔
٠%