ام للانسان ماتمنی (35 : 42) ” کیا انسان جو کچھ چان ہے اس کے لئے وہی حق ہے “ یوں کہ وہ جو چاہے حقیقت بن جائے۔ اس کی خواہشات واقعہ بن جائیں لیکن معاملہ ایسا نہیں ہے۔ حق حق ہوتا ہے اور واقعہ واقعہ ہوتا ہے۔ کوئی جس قدر بھی چاہے اس کی چاہت سے واقعات اور حقائق نہیں بدل سکتے۔ انسان تباہی تمناؤں کے ہاتھ سے ہوتا ہے اور ہلاکت کے گڑھے میں پڑتا ہی خواہشات نفس سے ہے۔ اس لئے خواہشات اور تمنائیں حقیقت نفس الامری کو بدل نہیں سکتیں۔ دنیا اور آخرت کے حقائق میں تغیر وتبدل کوئی نہیں کرسکتا۔ یہ تو اللہ کے ہاتھ میں ہوتے ہیں جو حق ہے۔