ام لھم الہ غیر اللہ (25 : 34) ” کیا اللہ کے سوا یہ کوئی اور معبود رکھتے ہیں “ جو ان کو بچانے والا ہے اور اللہ کے عذاب سے وہ ان کو بچا لے گا۔
سبحن اللہ عما یشرکون (25 : 34) ” اللہ پاک ہے ، اس شرک سے جو یہ لوگ کررہے ہیں “ اللہ کے بارے میں وہ جو تصورات رکھتے ہیں وہ باطل ہیں۔
رد شرک پر اب یہ حملہ اختتام پذیر ہوتا ہے جو ایک منظم حملہ تھا اور جس کا ہر قدم دوسرے قدم پر منظم تھا جس کے ہر فقرے کا بہت بڑا اثر ہوا۔ اس حملے میں ان تمام شبہات تمام دلائل اور تمام خیالات کو رد کردیا گیا اور وہ بےبس کرکے رکھ دیئے گئے اور یہ بات ثابت کردی گئی کہ یہ لوگ حقیقت کا انکار کرنے والے ہیں ۔ عناد کرنے والے ہیں۔ واضح حق میں شک کرنے والے ہیں اور دور دراز کے شبہات کو مضبوطی سے پکڑے ہوئے ہیں بلکہ یہ لوگ ہٹ دھرمی کررہے ہیں۔
0%