undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
3

متکئین ........ مصفوفة (25 : 02) ” وہ اکٹھے سامنے بچھے ہوئے تختوں پر تکئے لگائے بیٹھے ہوں گے “ یہ تختے آمنے سامنے بچھے ہوں گے۔ بڑی اچھی ترتیب کے ساتھ اور اس میں دوسری لذتوں کے علاوہ اپنے بھائیوں سے وہ ملیں گے۔

وزوجنھم بحور عین (25 : 02) ” اور خوبصورت آنکھوں والی حوریں ان کو بیاہ دیں گے “ اور یہ وہ اعلیٰ ترین نعمت ہے جس کا کوئی انسان تصور کرسکتا ہے۔

اب ان کا یہ اعزاز ایک قدم اور آگے جاتا ہے۔ ان کی مومن اولاد بھی ان کے ساتھ جمع کردی جاتی ہے اور وہ بھی ان نعمتوں میں شریک ہوتے ہیں اور یہ ان پر عنایات مزید ہیں۔ اگرچہ اولاد کے اعمال معیار کے اعتبار سے ان متقین سے کم ہی ہوں لیکن اگر اولاد مومن ہے تو اسے آباء سے ملادیا جائے گا اور آباء کے درجات میں کوئی کمی نہ ہوگی۔ ہر شخص وہاں اپنے اپنے اعمال کا ذمہ دار اور حقدار ہوگا۔ یہ اصول اپنی جگہ رہے گا لیکن یہ اللہ کا فضل ہوگا۔

Maximize your Quran.com experience!
Start your tour now:

0%