افسحر ........ تبصرون (25 : 51) ” یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھ نہیں رہا ہے “ یہ لوگ دنیا میں قرآن کے بارے میں کہتے تھے یہ جادو ہے۔ طنزاً کہا جاتا ہے کہ یہ آگ بھی محض جادو ہے یا حقیقت ہے اور ایک خوفناک حقیقت ہے یا صورت یہ ہے کہ تم اس آگ کو اسی طرح نہیں دیکھ رہے جس طرح تم قرآن کو نہ دیکھتے تھے۔
جب یہ مزاحیہ سرزنش اور گوشمالی ختم ہوتی ہے تو جلدی انہیں سنجیدگی سے مایوس کردیا جاتا ہے۔