undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
3

آیت 63 { اَتَّخَذْنٰہُمْ سِخْرِیًّا } ”کیا ہم نے انہیں خواہ مخواہ ہنسی مذاق بنا لیا تھا“ یعنی کیا ہم نے انہیں غلط سمجھا تھا ؟ اور ہم ان کا جو مذاق اڑایا کرتے تھے کیا وہ سب بلاوجہ اور بےمحل تھا ؟ اور کیا اصل میں وہ برے لوگ نہیں تھے ؟ { اَمْ زَاغَتْ عَنْہُمُ الْاَبْصَارُ } ”یا ہماری نگاہیں ان سے چوک رہی ہیں ؟“ یعنی کیا وہ لوگ یہاں جہنم میں موجود ہی نہیں یا پھر ہم انہیں دیکھ نہیں پا رہے۔ اہل جہنم کی یہ ساری گفتگو اہل ِایمان کے بارے میں ہوگی جو اس وقت جنت کی نعمتوں سے فیض یاب ہو رہے ہوں گے۔