آیت 57 { ہٰذَالا فَلْیَذُوْقُوْہُ حَمِیْمٌ وَّغَسَّاقٌ} ”یہ ہے ان کے لیے ‘ پس اس کو چکھیں ‘ کھولتا ہوا پانی اور پیپ !“ جہنم میں لے جا کر اہل جہنم سے کہا جائے گا کہ یہ ہے وہ جگہ جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔ اب اس میں رہو اور اس کے عذاب کو برداشت کرو۔ اس میں ان کو کھولتے ہوئے پانی اور زخموں کے خون اور پیپ کا مزہ بھی چکھنا ہوگا۔ گویا انہیں کھانے اور پینے کے لیے ایسی چیزیں دی جائیں گی جن کو انسان کی طبیعت بہت ناگوار محسوس کرتی ہے۔ اعاذنا اللّٰہ من ذٰلک !