undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
3

آیت 36 { فَسَخَّرْنَا لَہُ الرِّیْحَ تَجْرِیْ بِاَمْرِہٖ رُخَآئً حَیْثُ اَصَابَ } ”تو ہم نے اس کے لیے ہوا کو بھی مسخر کردیا ‘ وہ اس کے حکم سے چلتی تھی بہت نرمی سے ‘ جہاں کہیں کا وہ قصد کرتا۔“ ہوا کے چلنے کا رخ متعین کرنا بھی آپ علیہ السلام کے اختیار میں تھا۔ چناچہ ہوا آپ علیہ السلام کی مرضی سے آپ علیہ السلام کو اور آپ علیہ السلام کے سفیروں کو خشکی اور سمندر کی مسافتیں طے کراتی تھی۔