undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
3

وشددناملکه واتینه الحکمة وفصل الخطاب (38: 20) ” ہم نے اس کی حکومت مضبوط کردی تھی اور اس کو حکمت عطا کی تھی اور فیصلہ کن بات کہنے کی صلاحیت بخشی تھی “۔ چناچہ آپ کی حکومت بہت ہی مضبوط تھی۔ آپ کی حکومت کی پالیسی حکمت دانش مندی اور ٹھوس فکر پر مبنی تھی۔ اور اس کے فیصلے دو ٹوک ہوتے تھے۔ آپ کے اندر بےپناہ قوت فیصلہ تھی۔ کسی حکومت میں جب قوت اور حکمت جمع ہوجائے تو وہ کمال کی انتہاؤں کو چھولیتی ہے۔

لیکن ان کمالات کے باوجود حضرت داؤد پر بھی اللہ کی طرف امتحان آئے۔ ان کو بھی آزمایا گیا ۔ ان آزمائشوں میں بھی وہ اللہ کی نگرانی میں رہے ، کیونکہ وہ پیغمبر تھے اور اللہ اپنے پیغمبروں کو غلطی سے بچاتا ہے۔ ان کی کمزوریوں کے مقامات پر دست گیری کرتا ہے۔ اور اس راہ کی مشکلات سے انہیں بچاتا ہے۔ احتیاط کے طریقے سکھاتا ہے۔