ولقد ارسلنا فیھم منذرین (37: 72) ” اور ان میں ہم تنبیہہ کرنے والے رسول بھیجے تھے “۔ لیکن ان لوگوں کا کیا انجام ہوا اور اللہ کے مخلص بندوں کا انجام کیا ہوا ؟ یہ سب آپ کو انبیاء کے قصص سے معلوم ہوجائے گا۔ یہ بات یہاں محض متوجہ کرنے کے لیے کہی جا رہی ہے۔