آیت 175{ وَّاَبْصِرْہُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ } ”اور آپ ﷺ انہیں دیکھتے رہیے ‘ پس عنقریب وہ بھی دیکھ لیں گے۔“ یعنی آپ ذرا انتظار کیجیے ‘ یہ لوگ اپنی شکست اور آپ کی فتح خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔