آیت 170{ فَکَفَرُوْا بِہٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْن } ”مگر اب وہ ذکر آگیا ہے تو انہوں نے اس کا انکار کردیا ‘ تو عنقریب یہ جان جائیں گے۔“ قرآن کے انکار اور کفر کی پاداش میں ان کے ساتھ جو کچھ ہونے والا ہے وہ عنقریب اسے خود دیکھ لیں گے۔