بارش سے پہلے ٹھنڈی ہواؤں کا آنا اس بات کا اعلان هے کہ اس دنیا کا خدا رحمتوں والا خدا ہے۔ سمندری جہاز رانی تمدن کےلیے انتہائی اہم ہے۔ مگر سمندری جہازرانی اسی وقت ممکن ہوتی ہے جب کہ ہوا ایک خاص حد کے اندر رہے۔ اسی طرح موجودہ زمانہ میں ہوائی سفر کا بھی بہت گہرا تعلق اس انتظام سے ہے کہ خدانے زمین کی سطح کے اوپر ہوا کا دبیز غلاف قائم کر رکھا ہے۔
یہ سارا اہتمام اس ليے کیاگیا ہے تا کہ انسان خدا کا شکر گزار بندہ بن کر رہے۔ خدا کے پیغمبر انھیں حقیقتوں کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنے کےلیے آئے۔ پھر کچھ لوگوں نے ان کو مانا، اور کچھ لوگوں نے ان کا انکار کردیا۔ اس وقت خدا نے ماننے والوں کی مدد کی اور انکار کرنے والوں کو ہلاک کردیا۔ یہی معاملہ دونوں قسم کے انسانوں کے ساتھ آخرت میں زیادہ بڑے پیمانہ پر پیش آئے گا۔
0%