آیت 87 وَلَا یَصُدُّنَّکَ عَنْ اٰیٰتِ اللّٰہِ بَعْدَ اِذْ اُنْزِلَتْ اِلَیْکَ ”یعنی اگر آپ ﷺ ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق رکھیں گے ‘ چاہے وہ کسی ادنیٰ درجے کی قبائلی عصبیت ہی کی بنیاد پر ہو تو وہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ ﷺ کی دعوت کے عمل میں رکاوٹ بنیں گے اور آپ ﷺ کو اللہ کے احکام کی تعمیل سے برگشتہ کرنے کی کوشش کریں گے۔