سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
050

ق 50:25 مناع للخير معتد مريب ٢٥

50:25
مَّنَّاعٍ
لِّلْخَیْرِ
مُعْتَدٍ
مُّرِیْبِ
۟ۙ
جو خیر سے روکنے والا حد سے بڑھنے والا اور شکوک و شبہات میں مبتلا رہنے والا ہے۔
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

Tafsir Ibn Kathir

باب

پھر فرماتا ہے کہ ہر کافر اور ہر حق کے مخالف اور ہر حق کے نہ ادا کرنے والے اور ہر نیکی صلہ رحمی اور بھلائی سے خالی رہنے والے اور ہر حد سے گزر جانے والے خواہ وہ مال کے خرچ میں اسراف کرتا ہو، خواہ بولنے اور چلنے پھرنے میں اللہ کے احکام کی پرواہ نہ کرتا ہو اور ہر شک کرنے والے اور ہر اللہ کے ساتھ شرک

…
باب

پھر فرماتا ہے کہ ہر کافر اور ہر حق کے مخالف اور ہر حق کے نہ ادا کرنے والے اور ہر نیکی صلہ رحمی اور بھلائی سے خالی رہنے والے اور ہر حد سے گزر جانے و

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 50, صفحہ 519, جوز 26

16. اور ہم نے ہی انسان کو پیدا کیا ہے اور ہم خوب جانتے ہیں جو اس کا نفس وسوسے ڈالتا ہے اور ہم تو اس سے اس کی رَگِ جاں سے بھی زیادہ قریب ہیں۔ 17. جبکہ لیتے جاتے ہیں دو لینے والے جو دائیں طرف اور بائیں طرف بیٹھے ہوتے ہیں۔ 18. وہ کوئی لفظ بھی نہیں بولتا ہے مگر اس کے پاس ایک مستعد نگران موجود ہوتا ہے۔ 19. اور بالآخر موت کی بےہوشی کا وقت آن پہنچا ہے حق کے ساتھ۔ یہی ہے نا وہ چیز جس سے تو بھاگا کرتا تھا 20. اور صور میں پھونکا جائے گا یہ ہے وعدے کا دن۔ 21. اور ہر جان آئے گی (اس حالت میں کہ) اس کے ساتھ ہوگا ایک دھکیلنے والا اور ایک گواہ۔ 22. (اللہ فرمائے گا : اے انسان !) تو اس دن سے غفلت میں رہا تھا نا۔ تو آج ہم نے تجھ سے تیرا پردہ ہٹا دیا ہے تو آج تمہاری نگاہ کتنی تیز ہوگئی ہے۔ 23. اور اس کا ساتھی کہے گا : (پروردگار !) یہ جو میری تحویل میں تھا حاضر ہے 24. اللہ تعالیٰ فرمائے گا) جھونک دو جہنم میں ہر ناشکرے سرکش کو۔ 25. جو خیر سے روکنے والا حد سے بڑھنے والا اور شکوک و شبہات میں مبتلا رہنے والا ہے۔ 26. جس نے اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا الٰہ بھی بنا لیا تھا۔ تو جھونک دو اس کو بڑے سخت عذاب میں۔ 27. اس کا ساتھی (شیطان) کہے گا : پروردگار ! میں نے اس کو سرکش نہیں بنایا بلکہ یہ خود ہی بہت دور کی گمراہی میں پڑا ہوا تھا 28. اللہ فرمائے گا :) اب میرے سامنے جھگڑ 1 مت کرو جبکہ میں پہلے ہی تمہاری طرف وعید بھیج چکا ہوں۔ 29. میرے حضور میں بات تبدیل نہیں کی جاسکتی اور میں اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہوں۔

- بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔