سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
014

ابراهيم 14:30 وجعلوا لله اندادا ليضلوا عن سبيله قل تمتعوا فان مصيركم الى النار ٣٠

14:30
وَجَعَلُوْا
لِلّٰهِ
اَنْدَادًا
لِّیُضِلُّوْا
عَنْ
سَبِیْلِهٖ ؕ
قُلْ
تَمَتَّعُوْا
فَاِنَّ
مَصِیْرَكُمْ
اِلَی
النَّارِ
۟
اور انہوں نے اللہ کے مد مقابل (شریک) ٹھہرا دیے ہیں تاکہ گمراہ کریں لوگوں کو اس کے راستے سے آپ کہیے کہ (دنیا کی زندگی میں) تم فائدہ اٹھا لو پھر یقیناً تمہارا لوٹنا آگ ہی کی طرف ہے
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

منافقین قریش ٭٭

صحیح بخاری میں ہے [صحیح بخاری:کتاب التفسیر:سورۃ ابراھیم باب:3] ‏ «أَلَمْ تَرَ» معنی میں «أَلَمْ تَعْلَمْ» کے ہے یعنی کیا تو نہیں جانتا «بَوَارِ» کے معنی ہلاکت کے ہیں «بَارَ يَبُورُ بَوْرًا» ‏ سے «بُورًا» ‏ کے معنی «هَالِكِينَ» کے ہیں۔

مراد ان لوگوں سے بقول سیدنا ابن عباس رض

…
منافقین قریش ٭٭

صحیح بخاری میں ہے [صحیح بخاری:کتاب التفسیر:سورۃ ابراھیم باب:3] ‏ «أَلَمْ تَرَ» معنی میں «أَلَمْ تَعْلَمْ» کے ہے یعنی کیا تو نہیں جا

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 14, صفحہ 259, جوز 13

28. کیا تم نے غور نہیں کیا ان لوگوں کے حال پر جنہوں نے اللہ کی نعمت کو بدل دیا کفر سے اور انہوں نے اپنی قوم کو لا اتارا تباہی کے گھر میں 29. یہ (دار البوار) جہنم ہے وہ اس میں داخل ہوں گے اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے ٹھہرنے کی 30. اور انہوں نے اللہ کے مد مقابل (شریک) ٹھہرا دیے ہیں تاکہ گمراہ کریں لوگوں کو اس کے راستے سے آپ کہیے کہ (دنیا کی زندگی میں) تم فائدہ اٹھا لو پھر یقیناً تمہارا لوٹنا آگ ہی کی طرف ہے 31. آپ کہیے میرے ان بندوں سے جو ایمان لائے ہیں کہ وہ نماز قائم کریں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے رہیں خفیہ اور علانیہ اس سے پہلے پہلے کہ وہ دن آجائے جس میں نہ کوئی خریدو فروخت ہوگی اور نہ کوئی دوستی کام آئے گی 32. اللہ ہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو اور اتارا آسمان سے پانی پھر نکالا اس کے ذریعے سے پھلوں کی شکل میں تمہارے لیے رزق اور مسخر کردیا تمہارے لیے کشتی کو کہ وہ چلے سمندر میں اس کے حکم سے اور اس نے مسخر کردیے تمہارے لیے دریا (اور نہریں وغیرہ) 33. اور مسخر کردیا تمہارے لیے سورج اور چاند کو کہ مسلسل چل رہے ہیں اور مسخر کردیا تمہارے لیے رات کو اور دن کو 34. اور اس نے تمہیں وہ سب کچھ دیا جو تم نے اس سے مانگا اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننا چاہو گے تو نہیں گن سکو گے۔ یقیناً انسان بڑا ہی ظالم اور بہت نا شکرا ہے

- بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔