النور 24:26 الخبيثات للخبيثين والخبيثون للخبيثات والطيبات للطيبين والطيبون للطيبات اولايك مبرءون مما يقولون لهم مغفرة ورزق كريم ٢٦
اَلْخَبِیْثٰتُ
لِلْخَبِیْثِیْنَ
وَالْخَبِیْثُوْنَ
لِلْخَبِیْثٰتِ ۚ
وَالطَّیِّبٰتُ
لِلطَّیِّبِیْنَ
وَالطَّیِّبُوْنَ
لِلطَّیِّبٰتِ ۚ
اُولٰٓىِٕكَ
مُبَرَّءُوْنَ
مِمَّا
یَقُوْلُوْنَ ؕ
لَهُمْ
مَّغْفِرَةٌ
وَّرِزْقٌ
كَرِیْمٌ
۟۠
ناپاک عورتیں نا پاک مردوں کے لیے ہیں اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لیے اور پاکباز عورتیں پاکباز مردوں کے لیے ہیں اور پاکباز مرد پاکباز عورتوں کے لیے یہ لوگ بری ہیں ان باتوں سے جو لوگ کہتے ہیں ان کے لیے مغفرت ہے اور رزق کریم ہے
تفسیر پڑھیں
تفسیر ابنِ کثیر
بھلی بات کے حق دار بھلے لوگ ہی ہیں ٭٭…
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”ایسی بری بات برے لوگوں کے لیے ہے، بھلی بات کے حقدار بھلے لوگ ہوتے ہیں۔“ یعنی اہل نفاق نے سیدہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر جو تہمت باندھی اور ان کی شان میں جو بد الفاظی کی اس کے لائق وہی ہیں اس لیے کہ وہی بد ہیں اور خبیث ہیں۔
بھلی بات کے حق دار بھلے لوگ ہی ہیں ٭٭…
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”ایسی بری بات برے لوگوں کے لیے ہے، بھلی بات کے حقدار بھلے لوگ ہوتے ہیں۔