سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
007

الأعراف 7:199 خذ العفو وامر بالعرف واعرض عن الجاهلين ١٩٩

7:199
خُذِ
الْعَفْوَ
وَاْمُرْ
بِالْعُرْفِ
وَاَعْرِضْ
عَنِ
الْجٰهِلِیْنَ
۟
(اے نبی ﷺ !) آپ درگزر کو تھام لیجیے اور بھلی بات کا حکم دیتے رہیے اور جاہلوں سے اعراض کریں
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

اچھے اعمال کی نشاندہی ٭٭

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”مطلب یہ ہے کہ ان سے وہ مال لے جو ان کی ضرورت سے زیادہ ہوں اور جسے یہ بخوشی اللہ کی راہ میں پیش کریں۔“ پہلے چونکہ زکوٰۃ کے احکام تفصیل کے ساتھ نہیں اترے تھے، اس لیے یہی حکم تھا۔

یہ بھی معنی کئے گئے ہیں کہ ”ضرورت سے زائد چیز اللہ کی ر

…
اچھے اعمال کی نشاندہی ٭٭

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”مطلب یہ ہے کہ ان سے وہ مال لے جو ان کی ضرورت سے زیادہ ہوں اور جسے یہ بخوشی اللہ کی

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 7, صفحہ 176, جوز 9

199. (اے نبی ﷺ !) آپ درگزر کو تھام لیجیے اور بھلی بات کا حکم دیتے رہیے اور جاہلوں سے اعراض کریں 200. اور اگر کبھی آپ کو کوئی چوک لگ ہی جائے شیطان کی طرف سے تو اللہ کی پناہ طلب کریں یقیناً وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے 201. جن لوگوں کے اندر تقویٰ ہے ان کو جب کوئی برا خیال چھو جاتا ہے شیطان کے اثر سے تو وہ چوکنے ہوجاتے ہیں اور دفعۃً ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں۔ 202. اور جو ان (شیطانوں) کے بھائی ہیں انہیں وہ گھسیٹ کرلے جاتے ہیں دور تک گمراہی میں پھر وہ کچھ کمی نہیں کرتے 203. (اے نبی ﷺ جب آپ ان کے پاس کوئی معجزہ نہیں لاتے تو یہ کہتے ہیں کہ آپ کیوں نہ اسے چن کرلے آئے ؟ کہہ دیجیے کہ میں تو صرف پیروی کررہا ہوں اس کی جو میری طرف وحی کی جا رہی ہے میرے رب کی طرف سے یہ تمہارے رب کی طرف سے بصیرت افروز باتیں ہیں اور یہ ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کے حق میں جو ایمان لے آئیں۔ 204. اور جب قرآن پڑھا جار ہا ہو تو اسے پوری توجہ کے ساتھ سنا کرو اور خاموش رہا کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔ 205. اور اپنے رب کو یاد کرتے رہا کرو اپنے جی ہی جی میں عاجزی اور خوف کے ساتھ اور بلند آواز سے نہیں (پست آواز سے) اور غافلوں میں سے نہ ہوجائیے 206. بیشک وہ جو آپ کے رب کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے استکبار نہیں کرتے اور اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں اور اس کے لیے سجدے کرتے رہتے ہیں۔

- بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔