سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
051

الذاريات 51:8 انكم لفي قول مختلف ٨

51:8
اِنَّكُمْ
لَفِیْ
قَوْلٍ
مُّخْتَلِفٍ
۟ۙ
یقینا تم لوگ ایک جھگڑے کی بات میں پڑگئے ہو۔
پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر پڑھیں

تفسیر ابنِ کثیر

باب

خلیفۃ المسلمین سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کوفے کے منبر پر چڑھ کر ایک مرتبہ فرمانے لگے کہ ”قرآن کریم کی جس آیت کی بابت اور جس سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بابت تم کوئی سوال کرنا چاہتے ہو کر لو“، اس پر ابن الکواء نے کھڑے ہو کر پوچھا کہ «الذَّارِيَاتِ» سے کیا مراد ہے؟ فرمایا: ”ہوا“، پوچھا: «الْح

…
باب

خلیفۃ المسلمین سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کوفے کے منبر پر چڑھ کر ایک مرتبہ فرمانے لگے کہ ”قرآن کریم کی جس آیت کی بابت اور جس سنت رسول صلی اللہ علیہ و

…
مزید تفسیر

سیاق و سباق میں پڑھیں

باب 51, صفحہ 521, جوز 26

1. قسم ہے ان ہوائوں کی جو بکھیرنے والی ہیں جیسے کہ بکھیرا جاتا ہے۔ 2. پھر بوجھ اٹھا کر لانے والی ہیں۔ 3. پھر نرمی سے چلنے والی ہیں۔ 4. پھر اللہ کے امر کو تقسیم کرنے والی ہیں۔ 5. جو وعدہ تمہیں دیا جا رہا ہے وہ یقینا سچ ہے۔ 6. اور جزا و سزا ضرور واقع ہو کر رہے گی۔ 7. اور قسم ہے جالی دار آسمان کی۔ 8. یقینا تم لوگ ایک جھگڑے کی بات میں پڑگئے ہو۔ 9. اس سے وہی پھیرا جاتا ہے جو پھیر دیا گیا ہے۔ 10. ہلاک ہوجائیں یہ اٹکلیں دوڑانے والے۔ 11. جو اپنی غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔ 12. وہ پوچھتے ہیں کب آئے گا وہ جزا و سزا کا دن 13. جس دن یہ لوگ آگ پر سینکے جائیں گے۔ 14. ُس دن ان سے کہا جائے گا) اب چکھو مزا اپنی شرارت کا۔ یہ ہے وہ (عذاب) جس کی تم جلدی مچایا کرتے تھے۔ 15. یقینا اہل تقویٰ باغات اور چشموں کے اندر ہوں گے۔ 16. وہ (شکریے کے ساتھ) لے رہے ہوں گے جو کچھ ان کا رب انہیں دے گا۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اس سے پہلے نیکوکار تھے۔ 17. رات کا تھوڑا ہی حصہ ہوتا تھا جس میں وہ سوتے تھے۔ 18. اور سحری کے اوقات میں وہ استغفار کرتے تھے۔ 19. اور ان کے اموال میں سائل اور محتاج کا حق ہوا کرتا تھا۔ 20. اور زمین میں (ہر چہارطرف) نشانیاں ہیں یقین کرنے والوں کے لیے۔ 21. اور تمہاری اپنی جانوں میں بھی (نشانیاں ہیں)۔ تو کیا تم دیکھتے نہیں ہو ؟ 22. اور آسمان میں تمہارا رزق ہے اور وہ بھی جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے۔ 23. تو آسمانوں اور زمین کے رب کی قسم یقینایہ حق ہے بالکل ایسے جیسے (اِس وقت) تم بات چیت کر رہے ہو۔

- بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

نوٹس اور عکاسی۔

آپ کے پاس اس آیت پر کوئی نوٹ یا عکاسی نہیں ہے۔

Notes placeholders

قرآن سے جڑے رہیں ❤️

قرآن سے ربط تازہ کرنے، غور کرنے اور اس سے جڑے رہنے کے لیے مختصر معنی خیز یاددہانی۔

قرآن کو پڑھیں، سنیں، تلاش کریں، اور اس پر تدبر کریں۔

Quran.com ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ہے جسے دنیا بھر کے لاکھوں لوگ قرآن کو متعدد زبانوں میں پڑھنے، سرچ کرنے، سننے اور اس پر تدبر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ترجمے، تفسیر، تلاوت، لفظ بہ لفظ ترجمہ اور گہرے مطالعے کے ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے قرآن سب کے لیے قابلِ رسائی بنتا ہے۔

صدقۂ جاریہ کے طور پر، Quran.com لوگوں کو قرآن کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنے میں مدد کے لیے وقف ہے۔ Quran.Foundation کے تعاون سے، جو ایک 501(c)(3) غیر منافع بخش تنظیم ہے، Quran.com سب کے لیے ایک مفت اور قیمتی وسیلہ کے طور پر بڑھتا جا رہا ہے، الحمد للہ۔

نیویگیٹ کریں۔
ہوم
قرآن ریڈیو
قراء
ہمارے بارے میں
ڈویلپرز
پروڈکٹ اپڈیٹس
رائے
مدد
عطیہ کریں۔
ہمارے پروجیکٹس
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
غیر منافع بخش منصوبے جو Quran.Foundation کی ملکیت، زیرِ انتظام یا زیرِ سرپرستی ہیں۔
مشہور لنکس
قرآن سے دعائیں
دن کی قرآنی آیت
آیت الکرسی
سورہ یسین
سورہ الملک
سورہ الرحمان
سورہ الواقعة
سورہ الكهف
سورہ المزمل
سائٹ کا نقشہرازداریشرائط و ضوابط
© 2026 Quran.com. جملہ حقوق محفوظ ہیں
تعاون کریں۔