Giriş yap
Giriş yap
Giriş yap
Dil Seçin
Öğrenim Planlarına Geri Dön

سورہ یٰسین: ایمان، رحمت اور احتساب کے ابدی اسباق

سورہ یٰسین: ایمان، رحمت اور احتساب کے ابدی اسباق

Süre

Her kısa Dersin toplam 7 Dersi tamamlaması 10 dakikadan az sürer.

Tanım

یہ سات روزہ تعلیمی منصوبہ آپ کو سورہ یٰسین کے ایک قلبی سفر پر لے جاتا ہے، جسے اکثر قرآن کا دل کہا جاتا ہے۔ مکہ میں شدید تمسخر اور مخالفت کے دور میں نازل ہونے والی یہ سورت تنبیہ اور رحمت کا ایک طاقتور امتزاج بن کر آئی، جس نے وحی کی حقیقت کی تصدیق کی، تکبر کے خطرات کو بے نقاب کیا، اور موت کے بعد کی زندگی کے واضح مناظر پیش کیے۔

منتخب آیات، نبوی بصیرت اور روزمره کے عملی اقدامات کے ذریعے، آپ اس بات کو جان پائیں گے کہ یٰسین کیوں دلوں کو تڑپا دیتی ہے: اس میں رسول اللہ ﷺ کے مشن کی تصدیق، رسولوں اور اس بہادر مومن کا قصہ، فطرت میں اللہ کی نشانیاں، ”کُن فیکون“ کی قدرت، اور جی اٹھنے اور واپسی کا یقین شامل ہے۔

اس سفر کے اختتام تک، ان شاء اللہ، سورہ یٰسین محض ایک ایسی سورت نہیں رہے گی جس کی آپ تلاوت کرتے ہیں، بلکہ ایک زندہ پیغام بن جائے گی جسے آپ اپنی روزمرہ کی زندگی میں محسوس کریں گے، ساتھ لے کر چلیں گے اور اس پر عمل کریں گے۔

موضوعات

  • سورہ یٰسین "قرآن کا دل" کیوں کہلاتی ہے

  • ​تبلیغ و دعوت میں نبوی جرات، صبر اور اخلاص

  • ​اللہ کے معاملات میں رحمت اور عدل کا توازن

  • ​تخلیق، زندگی اور نئی زندگی (تجدید) میں اللہ کی نشانیاں

  • ​احتساب، جی اٹھنا اور واپسی کی حقیقت

  • ​غور و فکر کے ذریعے شکر گزاری، ہیبت اور عاجزی کا حصول

  • ​روزمرہ زندگی میں قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط بنانا

​آج ہی اپنے سفر کا آغاز کریں اور محسوس کریں کہ کیسے ’قرآن کا دل‘ آپ کے اپنے دل کو نئی زندگی بخش سکتا ہے۔

​ہمیں آپ کی رائے جان کر خوشی ہوگی: 

learningplans@quran.com  پر ہمیں ای میل کریں۔

Yazar hakkında

  • قرآن ریفلیکٹ ٹیم یہ لرننگ پلان قرآن ریفلیکٹ ٹیم نے اس مقصد کے لیے تیار کیا ہے کہ سیکھنے والے قرآن سے اس انداز میں جڑیں جو منظم بھی ہو اور روزمرہ زندگی سے متعلق بھی۔ اس کا مواد بامعنی اور مستند فہم پر مبنی ہے، تاکہ ہر مرحلے پر غور و فکر اور قرآن سے گہرا تعلق پیدا کرنے کی ترغیب ملے۔

    اہم نوٹ

    لرننگ پلانز کو قرآن فاؤنڈیشن کی ریویو ٹیم نے تیار کیا ہے اور ان کی نگرانی شیخ حماد فہیم صاحب کرتے ہیں۔ تمام مواد کو احتیاط کے ساتھ جانچا جاتا ہے تاکہ درستگی یقینی بنائی جا سکے، اور تمام حوالہ جات مستند اور قابلِ اعتماد مصادر سے تصدیق شدہ ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے کوئی سوالات یا آراء ہوں تو ہم سے اس ای میل پر رابطہ کریں: [email protected]

Kur'an'la bağlantınızı koruyun ❤️

Yeniden başlamak, düşünmek ve Kur'an'la bağlantıda kalmak için kısa ve anlamlı hatırlatmalar.

Kuran'ı Oku, Dinle, Araştır ve Üzerinde Düşün

Quran.com, dünya çapında milyonlarca kişinin Kur'an'ı birden fazla dilde okumak, aramak, dinlemek ve üzerinde düşünmek için kullandığı güvenilir bir platformdur. Çeviriler, tefsirler, kıraatler, kelime kelime çeviriler ve derinlemesine inceleme araçları sunarak Kur'an'ı herkes için erişilebilir hale getirir.

Bir Sadaka-i Cariye olarak Quran.com, insanların Kur'an ile derin bir bağ kurmasına yardımcı olmaya kendini adamıştır. 501(c)(3) kar amacı gütmeyen bir kuruluş olan Kur'an Vakfı tarafından desteklenen Quran.com, Elhamdülillah herkes için ücretsiz ve değerli bir kaynak olarak büyümeye devam ediyor.

Keşfedin
Anasayfa
Kuran Radyo
Okuyucular
Hakkımızda
Geliştiriciler
Ürün Güncellemeleri
Geri Bildirim
Yardım
Bağış Yapın
Projelerimiz
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Quran.Foundation tarafından sahip olunan, yönetilen veya desteklenen kar amacı gütmeyen projeler
Popüler Bağlantılar
Kur'an'dan Dualar
Günün Kur'an Ayeti
Ayatul Kursi
Surah Yaseen
Surah Al Mulk
Surah Ar-Rahman
Surah Al Waqi'ah
Surah Al Kahf
Surah Al Muzzammil
Site HaritasıGizlilikŞartlar ve koşullar
© 2026 Quran.com. Her hakkı saklıdır
Katkı yapmak