Ingia
Ingia
Ingia
Chagua Lugha
Rudi kwenye Mipango ya Kujifunza

سورۃ البینہ: روشن دلیل اور اخلاص

MpyaBure
سورۃ البینہ: روشن دلیل اور اخلاص

Muda

Kila Somo fupi huchukua chini ya dakika 10 kukamilisha Masomo 6.

Maelezo

سورۃ البینہ حق کے واضح ہو جانے اور اس کے تقاضوں کو بیان کرتی ہے۔

اس کا آغاز روشن دلیل کے آ جانے سے ہوتا ہے اور اختتام اس سب سے بڑے انعام پر، جس کی ایک مومن تمنا کر سکتا ہے: اللہ کی رضا۔ ان دونوں کے درمیان یہ سورت انسانی زندگی کے ایک نہایت اہم سوال پر غور کی دعوت دیتی ہے: حق واضح ہو جانے کے بعد انسان کیا کرتا ہے؟

یہ سورت یاد دلاتی ہے کہ اللہ نے انسانوں کو ہدایت کے بغیر نہیں چھوڑا۔ اس نے رسول بھیجا، کتاب نازل کی اور راستہ واضح کر دیا۔ مگر صرف حق کا واضح ہو جانا کافی نہیں؛ دل کو اسے قبول کرنے، اس کے آگے سرِ تسلیم خم کرنے اور اس کے مطابق زندگی گزارنے پر آمادہ ہونا چاہیے۔

سورۃ البینہ کی خاص فضیلت

سورۃ البینہ ایک خاص فضیلت رکھتی ہے، اور کسی سورت کی منفرد فضیلت کو پہچاننا بھی اللہ کے فضل اور اس کی عطا کردہ ہدایت ہی سے ممکن ہوتا ہے۔

مثلاً، جب ہم کہتے ہیں کہ سورۃ البقرہ کو ایک خاص مقام حاصل ہے تو اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ اس کے بارے میں مخصوص فضائل بیان ہوئے ہیں۔ سورۃ البینہ کو بھی ایک خاص امتیاز حاصل ہے۔ صحیح بخاری کی ایک مستند روایت کے مطابق، نبی کریم ﷺ نے اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ سے فرمایا:

’’بے شک اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں سورۃ البینہ پڑھ کر سناؤں۔‘‘

اُبی رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ’’کیا اللہ تعالیٰ نے میرا نام بھی لیا ہے؟ ‘‘ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’ہاں۔‘‘ یہ سن کر اُبی رضی اللہ عنہ رو پڑے۔ (صحیح بخاری 4959)

یہاں ایک اہم سوال پیدا ہوتا ہے: اُبی رضی اللہ عنہ نے ایسا کیا کیا تھا کہ انہیں یہ اعزاز ملا؟ انہوں نے اپنے آپ کو کس طرح اللہ کے لیے وقف کیا تھا کہ آسمانوں میں ان کا نام لیا گیا؟

اُبی رضی اللہ عنہ کتاب اللہ کے عظیم قاریوں میں سے تھے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’ان میں قرآن کے سب سے اچھے قاری اُبی بن کعب ہیں۔‘‘ (جامع ترمذی 3790، اقتباس) قرآن سے ان کا گہرا تعلق بذاتِ خود ان کے لیے باعثِ عزت تھا۔ اللہ نے دنیا ہی میں انہیں یہ شرف بخشا کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی زبانِ مبارک سے براہِ راست قرآن کی تلاوت سنیں۔

اللہ اہلِ قرآن کو عزت عطا فرماتا ہے۔ اگر ہم ان لوگوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں جنہیں اللہ کی محبت اور عزت نصیب ہوتی ہے تو ہمیں خود سے پوچھنا چاہیے: اللہ کی کتاب سے میرا تعلق کیسا ہے؟ میں قرآن سے کتنا قریب ہوں؟

اس لیے اس سورت کا مطالعہ کرتے ہوئے ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ’’یہ سورت مجھے کیا سکھاتی ہے؟‘‘ اور یہ بھی کہ ’’میں قرآن کے ساتھ کیسا تعلق قائم کرنا چاہتا ہوں؟‘‘

قرآن پر غور و فکر، مستند احادیث، عملی سرگرمیوں اور دل سے کی جانے والی دعاؤں کے ذریعے یہ مطالعاتی سلسلہ واضح کرتا ہے کہ سورۃ البینہ اہلِ ایمان کو کس طرح وحی کے سامنے عاجزی اختیار کرنے، اخلاص کے ساتھ اللہ کی عبادت کرنے اور ہر چیز سے بڑھ کر اس کی رضا چاہنے کی تعلیم دیتی ہے۔

اس کورس کے موضوعات

البینہ، یعنی روشن دلیل

قرآن: ہدایت کا سرچشمہ

نبی کریم ﷺ کا منصب اور کردار

عاجزی اور حق کو قبول کرنا

عبادت میں اخلاص

ایمان اور نیک عمل

اللہ کی رضا: سب سے بڑی کامیابی

اہم آیات

’’اہلِ کتاب اور مشرکین میں سے جو لوگ کافر تھے (وہ اپنے کُفر سے) باز آنے والے نہ تھے جب تک کہ ان کے پاس دلیلِ روشن نہ آجائے۔‘‘ (القرآن 98:1)

’’اور اُن کو اِس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا کہ اللہ کی بندگی کریں اپنے دین کو اُس کے لیے خالص کر کے، بالکل یَکسُو ہو کر، اور نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں۔ یہی نہایت صحیح و درست دین ہے۔‘‘ (القرآن 98:5)

’’ان کی جزا اُن کے ربّ کے ہاں دائمی قیام کی جنّتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے۔ یہ کچھ ہے اُس شخص کے لیے جس نے اپنے ربّ کا خوف کیا ہو۔‘‘ (القرآن 98:8)

اس مطالعاتی سلسلے کا مقصد

اس مطالعاتی سلسلے کا مقصد یہ ہے کہ آپ سورۃ البینہ کو ایمان اور کفر کے بیان سے آگے بڑھ کر سمجھیں۔ یہ سورت اس بات کو بھی موضوع بناتی ہے کہ انسان حق سامنے آنے پر کیا رویہ اختیار کرتا ہے۔

یہ سورت سکھاتی ہے کہ اللہ کی ہدایت اس کی عظیم ترین رحمتوں میں سے ایک ہے۔ وہ بازپرس سے پہلے دلیل، فیصلے سے پہلے وحی اور انجام سامنے آنے سے پہلے یاددہانیاں بھیجتا ہے۔ لیکن جب حق واضح ہو جائے تو ہر شخص کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ اسے کس طرح قبول کرے گا۔

ان اسباق کے دوران آپ وحی کی نعمت، اخلاص کی اہمیت، تکبر کے خطرے اور اس عبادت کے حسن پر غور کریں گے جو پورے دل سے، صرف اللہ کے لیے کی جاتی ہے۔

سورۃ البینہ یاد دلاتی ہے کہ اللہ تک پہنچنے کی راہ پیچیدگیوں پر قائم نہیں۔ اس کی اصل بنیاد اخلاص، عاجزی، ایمان اور اطاعت ہے۔

دلیل آ چکی ہے، راستہ دکھا دیا گیا ہے اور دعوت پہنچا دی گئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ دل اس دعوت کا کیا جواب دیتا ہے۔ کیونکہ سب سے بڑی کامیابی محض حق کو جان لینا نہیں، بلکہ اسے اس طرح قبول کرنا اور اس پر عمل کرنا ہے کہ اللہ کی رضا حاصل ہو جائے۔

اپنی رائے ضرور بھیجیے: [email protected]

Kuhusu mwandishi

  • قرآن ریفلیکٹ ٹیم یہ لرننگ پلان قرآن ریفلیکٹ ٹیم نے اس مقصد کے لیے تیار کیا ہے کہ سیکھنے والے قرآن سے اس انداز میں جڑیں جو منظم بھی ہو اور روزمرہ زندگی سے متعلق بھی۔ اس کا مواد بامعنی اور مستند فہم پر مبنی ہے، تاکہ ہر مرحلے پر غور و فکر اور قرآن سے گہرا تعلق پیدا کرنے کی ترغیب ملے۔

    اہم نوٹ

    لرننگ پلانز کو قرآن فاؤنڈیشن کی ریویو ٹیم نے تیار کیا ہے اور ان کی نگرانی شیخ حماد فہیم صاحب کرتے ہیں۔ تمام مواد کو احتیاط کے ساتھ جانچا جاتا ہے تاکہ درستگی یقینی بنائی جا سکے، اور تمام حوالہ جات مستند اور قابلِ اعتماد مصادر سے تصدیق شدہ ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے کوئی سوالات یا آراء ہوں تو ہم سے اس ای میل پر رابطہ کریں: [email protected]

Endelea Kuungana na Qur'ani ❤️

Vikumbusho vifupi vyenye maana vinavyoweka upya maisha yako, kukusaidia kutafakari na kuendelea kushikamana na Qur'ani.

Soma, Sikiliza, Tafuta, na Tafakari Qur'ani

Quran.com ni jukwaa linaloaminika na linalotumiwa na mamilioni duniani kote kusoma, kutafuta, kusikiliza na kutafakari kuhusu Qur'ani katika lugha tofauti. Inatoa huduma za tarjuma, tafsiri, vikariri, tarjuma ya neno kwa neno, na zana za ufahamu wa kina, kuifanya Qur'ani ipatikane na kila mtu.

Kama mbinu ya Sadaqah Jariyah, Quran.com imejitolea kusaidia watu kuunganishwa kwa kina na Qur'ani. Ikiungwa mkono na Quran Foundation , shirika lisilo la faida la 501(c)(3), Quran.com inaendelea kukua kama rasilimali ya bila malipo na yenye thamani kwa wote, Alhamdulillah.

Chunguza
Nyumbani
Redio ya Qur'ani
Wasomaji
Kutuhusu
Watengenezaji
Sasisho za Bidhaa
Maoni
Msaada
Changia
Miradi Yetu
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran Space
Quran.ai
Quran Audio
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Miradi isiyo ya faida inayomilikiwa, kusimamiwa, au kufadhiliwa na Quran Foundation
Viungo Maarufu
Dua kutoka kwenye Qur'ani
Aya ya Qur'ani ya Siku
Ayatul Kursi
Yaseen
Al Mulk
Ar-Rahman
Al Waqi'ah
Al Kahf
Al Muzzammil
Ramani ya tovutiFaraghaSheria na Masharti
© 2026 Quran.com. Haki Zote Zimehifadhiwa
Changia