undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
3

آیت 93 اَلَّا تَتَّبِعَنِ ط ”اس کا دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے ”جو آپ میرے پیچھے نہ آگئے“۔ یعنی آپ علیہ السلام میرے پیچھے کوہ طور پر کیوں نہ آگئے اور آکر کیوں نہ مجھے بتایا کہ وہ لوگ یوں گمراہ ہوگئے ہیں۔ اَفَعَصَیْتَ اَمْرِیْ ”اگرچہ عمر میں حضرت ہارون علیہ السلام بڑے تھے مگر منصب نبوت کے اعتبار سے چونکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا رتبہ ان سے بڑا تھا اس لیے آپ علیہ السلام نے اس انداز میں حضرت ہارون علیہ السلام سے جواب طلبی کی۔