登入
登入
登入
选择语言
返回学习计划

سورۃ قریش: اللہ کی روزمرہ نعمتوں پر شکرگزاری

新的自由的
سورۃ قریش: اللہ کی روزمرہ نعمتوں پر شکرگزاری

دورانیہ

ہر مختصر سبق کو مکمل کرنے میں 10 منٹ سے بھی کم ٹائم لگتا ہے، کل 3 اسباق ہیں.

تفصیل

سورۂ قریش ایک مختصر مگر فکر انگیز سورت ہے، جو ہمیں زندگی کی ہر نعمت کو شکرگزاری کی نگاہ سے دیکھنا سکھاتی ہے۔

یہ سورت قریش کو ان نعمتوں کی یاد دلاتی ہے جن کے وہ عادی ہو چکے تھے، جیسے امن، رزق، خوش حالی اور زندگی کا سکون۔ پھر ان کی توجہ اس ذات کی طرف دلاتی ہے جس کے فضل سے یہ سب نعمتیں انہیں حاصل تھیں۔

سورۂ قریش انہیں واقعۂ فیل کے ذریعے اللہ کی حفاظت اور اس کے عظیم احسان کی یاد بھی دلاتی ہے۔ اللہ نے حملہ آور لشکر کو مکہ پر حملہ کرنے سے روک کر قریش کے گھروں، امن، عزت و مقام اور روزگار کی حفاظت فرمائی۔ بیت اللہ سے نسبت کی بدولت انہیں استحکام اور لوگوں میں عزت و احترام حاصل ہوا۔ ان نعمتوں کا تقاضا تھا کہ وہ اللہ کی قدرت کو پہچانیں، اس کا شکر ادا کریں، اسی کی عبادت کریں اور اسی پر بھروسا رکھیں۔ ساتھ ہی یہ حقیقت بھی سمجھیں کہ اللہ جسے چاہتا ہے عزت و بلندی دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے پست کر دیتا ہے۔

اس سورت کا پیغام آج بھی ہمارے لیے اتنا ہی اہم ہے۔ اللہ کی بہت سی بڑی نعمتیں ہر وقت میسر رہنے کی وجہ سے ہمیں معمولی لگنے لگتی ہیں۔ ہم روز ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں، لیکن کم ہی ان پر غور کرتے ہیں اور انہیں دینے والے کا شکر ادا کرتے ہیں۔

قرآنی آیات میں تدبر، مستند احادیث، عملی سرگرمیوں اور خلوصِ دل سے مانگی جانے والی دعاؤں کے ذریعے اس تعلیمی منصوبے میں ہم سیکھیں گے کہ سورۂ قریش ہمیں ان نعمتوں کی قدر کرنا کیسے سکھاتی ہے جنہیں ہم اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں، اپنے اندر شکرگزاری کا جذبہ کیسے بڑھا سکتے ہیں اور اللہ کو اپنا حقیقی رازق اور محافظ مانتے ہوئے اس سے اپنا تعلق کیسے مضبوط کر سکتے ہیں۔

اس منصوبے کے موضوعات

ان نعمتوں کو پہچاننا جن کی ہم عادتاً قدر نہیں کرتے
 

زندگی کی ہر نعمت کو شکرگزاری کی نگاہ سے دیکھنا
 

ہر نعمت کے پیچھے اللہ کے فضل کو پہچاننا
 

اللہ کی نعمتوں کے شکر میں اس کی عبادت کرنا
 

رزق، امن اور اللہ کی محتاجی کا شعور
 

اللہ کو اپنا حقیقی محافظ مان کر اسی پر بھروسا رکھنا
 

روزمرہ کے معمولی لمحات کو شکر کے مواقع بنانا

اس منصوبے کا مقصد

اس تعلیمی منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ آپ سورۂ قریش کو محض ایک قدیم قبیلے کے بارے میں نازل ہونے والی سورت نہ سمجھیں، بلکہ اس کے پیغام کو اپنی زندگی سے جوڑ کر دیکھیں۔ یہ سورت ہمیں ان نعمتوں کی قدر کرنا سکھاتی ہے جو ہماری زندگی کا معمول بن چکی ہیں۔ یہ روزمرہ زندگی میں اللہ کی رحمت اور نگہداشت کا احساس دلاتی ہے اور یاد دلاتی ہے کہ رزق اور امن ایسی نعمتیں ہیں جنہیں اپنا حق سمجھنے کے بجائے اللہ کا فضل سمجھنا چاہیے۔

قریش کے لوگ اللہ کے احسانات اور اس کی قدرت کی نشانیوں کے درمیان زندگی گزار رہے تھے، لیکن ان میں سے بہت سے لوگ ان نعمتوں کے اتنے عادی ہو چکے تھے کہ انہیں دینے والے کو ہی بھول گئے۔

آج ہر مومن کو بھی اسی آزمائش کا سامنا ہے۔

ان اسباق کے ذریعے آپ سیکھیں گے کہ ان نعمتوں کو کیسے پہچانیں جن پر عموماً ہماری توجہ نہیں جاتی، ہر نعمت کو اللہ کا فضل کیسے سمجھیں اور اس کے جواب میں شکر، عبادت اور توکل کی راہ کیسے اختیار کریں۔

سورۂ قریش ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اللہ کی بعض عظیم ترین نعمتیں کوئی غیر معمولی چیزیں نہیں، بلکہ وہ رحمتیں ہیں جو ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔ بھوک لگنے پر کھانا مل جانا، سکون سے سونا اور زندگی کا امن و اطمینان سے گزرنا، یہ سب اللہ کی عظیم نعمتیں ہیں۔

ایک مومن صرف نعمت کو نہیں دیکھتا، بلکہ اسے دینے والے کو بھی یاد رکھتا ہے۔ کیونکہ شکرگزاری کی ابتدا اسی احساس سے ہوتی ہے کہ ہماری زندگی میں موجود ہر نعمت اللہ ہی کی طرف سے ہے۔

ہم آپ کی رائے جاننا چاہیں گے: [email protected]

关于作者

  • قرآن ریفلیکٹ ٹیم یہ لرننگ پلان قرآن ریفلیکٹ ٹیم نے اس مقصد کے لیے تیار کیا ہے کہ سیکھنے والے قرآن سے اس انداز میں جڑیں جو منظم بھی ہو اور روزمرہ زندگی سے متعلق بھی۔ اس کا مواد بامعنی اور مستند فہم پر مبنی ہے، تاکہ ہر مرحلے پر غور و فکر اور قرآن سے گہرا تعلق پیدا کرنے کی ترغیب ملے۔

    اہم نوٹ

    لرننگ پلانز کو قرآن فاؤنڈیشن کی ریویو ٹیم نے تیار کیا ہے اور ان کی نگرانی شیخ حماد فہیم صاحب کرتے ہیں۔ تمام مواد کو احتیاط کے ساتھ جانچا جاتا ہے تاکہ درستگی یقینی بنائی جا سکے، اور تمام حوالہ جات مستند اور قابلِ اعتماد مصادر سے تصدیق شدہ ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے کوئی سوالات یا آراء ہوں تو ہم سے اس ای میل پر رابطہ کریں: [email protected]

与《古兰经》保持联系❤️

简短而有意义的提醒,帮助你重新调整、反思并与《古兰经》保持联系。

阅读、聆听、探索并思考《古兰经》

Quran.com 是一个值得信赖的平台,全球数百万人使用它来阅读、搜索、聆听和思考多种语言的《古兰经》。它提供翻译、注释、诵读、逐字翻译以及深入研究的工具,让每个人都能接触到《古兰经》。

作为一家名为“施舍之家”(Sadaqah Jariyah)的机构,Quran.com 致力于帮助人们与《古兰经》建立更深层次的联系。在 501(c)(3) 非营利组织 Quran Foundation 的支持下,Quran.com 不断发展壮大,成为所有人的免费宝贵资源。Alhamdulillah(真主安拉)

导航
首页
在线听古兰经
朗诵者
关于我们
开发者
产品更新
反馈问题
帮助
捐
我们的项目
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran Space
Quran.ai
Quran Audio
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Quran Foundation 拥有、管理或赞助的非营利项目
热门链接
古兰经中的祈祷词
每日古兰经经文
Ayatul Kursi
Surah Yaseen
Surah Al Mulk
Surah Ar-Rahman
Surah Al Waqi'ah
Surah Al Kahf
Surah Al Muzzammil
网站地图隐私条款和条件
© 2026年 Quran.com. 版权所有
贡献