登入
登入
登入
选择语言
返回学习计划

سورۃ العلق: علم اور عاجزی

新的自由的
سورۃ العلق: علم اور عاجزی

期间

每节简短课程只需不到10分钟即可完成总共6节课程.

描述

قرآن مجید میں سورۃ العلق کو ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ اس کی ابتدائی پانچ آیات وہ پہلی قرآنی وحی ہیں جو نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئیں۔ انہی آیات سے انسانیت کے نام اللہ کے آخری پیغام کا آغاز ہوا۔

لیکن اس سورت کا موضوع صرف آغازِ وحی تک محدود نہیں؛ یہ انسان کے پورے روحانی سفر کو بیان کرتی ہے۔ اس کی ابتدا علم اور تخلیق کے ذکر سے ہوتی ہے، پھر یہ تکبر اور خود کو بے نیاز سمجھنے سے خبردار کرتی ہے، غرور کے خطرات سامنے لاتی ہے، اور آخر میں قرآن کے نہایت دل نشین احکام میں سے ایک حکم دیتی ہے: ’’سجدہ کرو اور (اپنے ربّ کا) قرب حاصل کرو۔‘‘

صرف انیس آیات میں سورۃ العلق اہلِ ایمان کو سکھاتی ہے کہ علم دل کی تربیت کیسے کرے، نعمتیں شکر کی طرف کیسے لے جائیں، اور حقیقی کامیابی اللہ سے بے نیازی میں نہیں بلکہ اس کے قرب میں کیسے ملتی ہے۔

قرآنی آیات پر غور و فکر، صحیح احادیث، عملی مشقوں اور دل سے کی گئی دعاؤں کے ذریعے اس مطالعاتی سلسلے میں ہم سمجھیں گے کہ سورۃ العلق اہلِ ایمان کو علم سے عبادت، شعور سے عاجزی، اور معرفت سے مخلصانہ بندگی کی طرف کیسے لے جاتی ہے۔

اس کورس کے موضوعات

پہلی وحی اور ہدایت کا آغاز

علم: اللہ کی عطا کردہ نعمت

اپنی اصل کو یاد کرکے عاجزی اختیار کرنا

خود کو اللہ سے بے نیاز سمجھنے کا خطرہ

تکبر اور حق قبول کرنے سے گریز

ابوجہل کی مثال

سجدہ اور اللہ کا قرب

علم اور عبادت کا تعلق

اہم آیات

’’پڑھو (اے نبیؐ) اپنے ربّ کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا۔‘‘ (القرآن 96:1)

’’ہرگز نہیں، انسان سرکشی کرتا ہے، اِس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے۔‘‘ (القرآن 96:6-7)

’’ہرگزنہیں، اُس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو اور (اپنے ربّ کا) قرب حاصل کرو۔‘‘ (القرآن 96:19)

اس مطالعاتی سلسلے کا مقصد

اس مطالعاتی سلسلے کا مقصد یہ ہے کہ آپ سورۃ العلق کو صرف پہلی وحی کے واقعے کے طور پر نہ پڑھیں، بلکہ سمجھیں کہ یہ انسانی دل کی کیفیت اور تربیت کے بارے میں بھی ایک سورت ہے۔

یہ سورت بتاتی ہے کہ علم اللہ کی عظیم ترین نعمتوں میں سے ایک ہے۔ ساتھ ہی یہ خبردار بھی کرتی ہے کہ علم، کامیابی اور دوسری نعمتیں اس وقت خطرے کا سبب بن سکتی ہیں جب ان کی وجہ سے انسان بھول جائے کہ وہ اللہ کا محتاج ہے۔

ان اسباق کے دوران آپ علم حاصل کرنے، شکر، عاجزی، عبادت اور اخلاص کے ساتھ اپنے تعلق پر غور کریں گے۔ آپ سمجھیں گے کہ اللہ کس طرح سکھاتا ہے، ہدایت دیتا ہے، خبردار کرتا ہے، اور بالآخر ہر بندے کو اپنی طرف لوٹنے کی دعوت دیتا ہے۔

سورۃ العلق دو راستے ہمارے سامنے رکھتی ہے۔ ایک راستہ علم سے شکر، عاجزی اور عبادت کی طرف جاتا ہے۔ دوسرے راستے پر نعمت پا کر انسان خود کو بے نیاز سمجھنے لگتا ہے، غرور میں مبتلا ہوتا ہے اور اللہ سے دور ہو جاتا ہے۔

مومن کا کام پہلے راستے کا انتخاب کرنا ہے: اللہ کے نام سے علم حاصل کرنا، آگے بڑھنا مگر تکبر میں مبتلا نہ ہونا، کامیابی پانا مگر اپنے رب کو نہ بھولنا، اور یہ یاد رکھنا کہ علم کی بلند ترین صورت وہ ہے جو بالآخر انسان کو سجدے میں لے جائے۔

کیونکہ جو سفر ’’پڑھو‘‘ سے شروع ہوتا ہے، وہ اس وقت اپنی تکمیل کو پہنچتا ہے جب بندہ ’’سجدہ کرو اور (اپنے ربّ کا) قرب حاصل کرو‘‘۔

ہم آپ کی رائے جاننا چاہیں گے: [email protected]

关于作者

  • قرآن ریفلیکٹ ٹیم یہ لرننگ پلان قرآن ریفلیکٹ ٹیم نے اس مقصد کے لیے تیار کیا ہے کہ سیکھنے والے قرآن سے اس انداز میں جڑیں جو منظم بھی ہو اور روزمرہ زندگی سے متعلق بھی۔ اس کا مواد بامعنی اور مستند فہم پر مبنی ہے، تاکہ ہر مرحلے پر غور و فکر اور قرآن سے گہرا تعلق پیدا کرنے کی ترغیب ملے۔

    اہم نوٹ

    لرننگ پلانز کو قرآن فاؤنڈیشن کی ریویو ٹیم نے تیار کیا ہے اور ان کی نگرانی شیخ حماد فہیم صاحب کرتے ہیں۔ تمام مواد کو احتیاط کے ساتھ جانچا جاتا ہے تاکہ درستگی یقینی بنائی جا سکے، اور تمام حوالہ جات مستند اور قابلِ اعتماد مصادر سے تصدیق شدہ ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے کوئی سوالات یا آراء ہوں تو ہم سے اس ای میل پر رابطہ کریں: [email protected]

与《古兰经》保持联系❤️

简短而有意义的提醒,帮助你重新调整、反思并与《古兰经》保持联系。

阅读、聆听、探索并思考《古兰经》

Quran.com 是一个值得信赖的平台,全球数百万人使用它来阅读、搜索、聆听和思考多种语言的《古兰经》。它提供翻译、注释、诵读、逐字翻译以及深入研究的工具,让每个人都能接触到《古兰经》。

作为一家名为“施舍之家”(Sadaqah Jariyah)的机构,Quran.com 致力于帮助人们与《古兰经》建立更深层次的联系。在 501(c)(3) 非营利组织 Quran Foundation 的支持下,Quran.com 不断发展壮大,成为所有人的免费宝贵资源。Alhamdulillah(真主安拉)

导航
首页
在线听古兰经
朗诵者
关于我们
开发者
产品更新
反馈问题
帮助
捐
我们的项目
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran Space
Quran.ai
Quran Audio
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Quran Foundation 拥有、管理或赞助的非营利项目
热门链接
古兰经中的祈祷词
每日古兰经经文
Ayatul Kursi
Surah Yaseen
Surah Al Mulk
Surah Ar-Rahman
Surah Al Waqi'ah
Surah Al Kahf
Surah Al Muzzammil
网站地图隐私条款和条件
© 2026年 Quran.com. 版权所有
贡献