سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔
English
العربية
বাংলা
فارسی
Français
Indonesia
Italiano
Dutch
Português
русский
Shqip
ภาษาไทย
Türkçe
اردو
简体中文
Melayu
Español
Kiswahili
Tiếng Việt
الفاتحة
6
1:6
اهدنا الصراط المستقيم ٦
ٱهْدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ ٦
اِهْدِنَا
الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِیْمَ
۟ۙ
(اے رب ہمارے !) ہمیں ہدایت بخش سیدھی راہ کی۔
تفاسیر
لیئرز
اسباق
تدبرات
جوابات
قرأت
حدیث
Aa
تدبر کریں۔
تدبر ہر صارف کی ذاتی رائے پر مبنی ہے (جس کے معیار کا جائزہ لیا جاتا ہے) اس کومستند تفسیر یا شرعی اصول/فتویٰ نہ سمجھا جائے۔
noor jahan
فالو
4 ہفتے پہلے
·
حوالہ
آیت 6:1
اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْمَ
یہ دعا ہے۔
اللہ نے خود سکھائی۔ خود۔
یعنی اللہ نے کہا،مجھ سے یہ مانگو۔
اور کیا مانگنا ہے؟ پیسے؟ صحت؟ کامیابی؟
نہیں۔
سیدھا راستہ۔
سوچو ذرا۔
اللہ نے قرآن میں ہمیں سب سے پہلی دعا یہ سکھائی،ہدایت مانگو۔
یعنی اللہ جانتا ہے کہ ہمیں سب سے زیادہ کس چیز کی ضرورت ہے۔ پیسے نہیں، شہرت نہیں، آسانی نہیں۔
سیدھا راستہ۔
کیونکہ اگر راستہ سیدھا ہو تو باقی سب ٹھیک ہو جاتا ہے۔
اِهْدِنَا
ہمیں دکھا۔ ہمیں چلا۔ ہمیں تھام۔
یہ صرف ایک ...
مزید دیکھیں
2
2
Abu Musa Hafiz Mustaqeem
فالو
9 ہفتے پہلے
·
حوالہ
آیت 6:1، 70:25
🔴🟢🟠 میں جب جب بھی سورہ فاتحہ کی اس آیت مبارکہ (اھدناالصراط المستقیم)کو پڑھتا ہوں تو یہ سوچ ذہن میں آتی ہے کہ اس دعا کو جب اللّہ کے نبی ﷺ نے ہر رکعت میں پڑھا ہے تو ہمارے لئے ہدایت کی دعا مانگنا کس قدر ضروری ہوگا۔۔۔۔
جس ہستی کے بارے ہمیں کنفرم علم ہے کہ وہ ہدایت یافتہ ہے اور اللّہ کا آخری رسول ﷺ ہے وہ بھی اللّہ سے ہدایت کی دعا مانگتا نظر آتا ہے
👈 کیونکہ اللہ تعالیٰ کے خزانوں میں سب سے قیمتی چیز ہدایت ہے۔۔۔
ہم اللّہ پاک سے بہت سی دعائیں مانگتے...
مزید دیکھیں
6
1
hafsa ijaz
فالو
گزشتہ سال
·
حوالہ
آیت 6:1
ہم نماز میں ہر رکعت میں پڑھتے ہیں اھدِنَاالصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ،
لیکن بس ایسے ہی پڑھ دیتے ہیں
نہ اس جملے کی گہرائی کو سمجھتے ہیں
نہ دل سے یہ دعا مانگتے ہیں۔
پچھلے دنوں میرا اپنے کسی عزیز سے جھگڑا ہو گیا۔
اس کی باتوں سے شدید تکلیف ہوئی…
کرب میں مبتلا تھی… دل بھر رہا تھا…
لفظوں کے تیر گویا کہ روح کو زخمی کر گئے ہوں،
ذہن ماؤف ہو گیا تھا،
کچھ کرنے کی سکت نہ رہی۔
تہجد کا وقت تھا۔
میں اٹھی، وضو کیا، اور مصلے پر کھڑی ہو گئی۔
اُس دن پہلی بار یوں لگا
...
مزید دیکھیں
3
2
قرآن ریفلیکٹ اردو
فالو
گزشتہ سال
·
حوالہ
آیت 6:1، 9:59-10
قرآنی دعاؤں میں جمع کا صیغہ استعمال کرنے کی حکمت
قرآنی دعاؤں کی ایک حیرت انگیز خصوصیت یہ ہے کہ وہ اکثر 'ہم' اور 'ہمیں' کے الفاظ کے ساتھ جمع کے صیغے میں بیان ہوتی ہیں۔
یہ قرآنی دعاؤں کی کوئی عام خصوصیت نہیں ہے بلکہ ہمیں ابتدا ہی سے اس طرزِ فکر کی تربیت دی جاتی ہے جیسا کہ ہم سورۃ فاتحہ میں دعا کرتے ہیں: 'ہمیں سیدھا راستہ دکھا' (الفاتحہ 1:6)۔ ان دعاؤں کے ذریعے ہمیں مسلسل یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ ہم اپنی ذات سے ہٹ کر اجتماعی شعور کو اپنائیں۔ یقین...
مزید دیکھیں
10
4
Hameera 843
فالو
گزشتہ سال
·
حوالہ
آیت 6:1
یہ آیت ، اس آیت میں اللہ تعالٰی ہمیں متکلم بنا رہے ہیں ہم اللہ سے صراط مستقیم کی ہدایت مانگتے ہیں اور پانچ وقت مانگتے ہیں اس کہ پہلا لفظ ' اھدنا ' ہے ہمیں ہدایت دیں ۔ مجھے ہدایت دے نہیں کہا ہمیں ہدایت دیں کہا ہے ۔ یہاں اللہ ہمیں کیا سیکھا رہیں ہیں؟ کے جو ہدایت ہمیں اپنے لیے چاہیے وہی ہے ہدایت دوسروں کے لیے بھی چاہیے ہمیں خودغرضی سے بچایا جا رہا ہے اور اپنے آس پاس کے لوگوں سے نرمی اور اچھا سلوک سکھایا جا رہا ہے تو جب ہم اپنے اِرد گِرد کے لوگوں ...
مزید دیکھیں
4
2
قرآن ریفلیکٹ اردو
فالو
گزشتہ سال
·
حوالہ
آیت 6:1، 9:16، 50:20، 30:7، 43:7
ہمیں سیدھا راستہ دکھا۔ (الفاتحہ:6)
ایک ایسی دعا جو ہماری توجہ کی مستحق ہے۔
یہ وہ دعا ہے جسے ہم دن میں کم از کم 17 مرتبہ دہراتے ہیں، اور یہ ہر بار ہماری مکمل توجہ کی حق دار ہے۔ یہ قرآن میں ذکر کی گئی پہلی اور سب سے بڑی نعمت ہے۔ جسے اللہ نے ہدایت دی ہے، اس کے پاس سب کچھ ہے، چاہے بظاہر اس کے پاس کچھ بھی نہ ہو۔ اور جو گمراہ ہو گیا، اس کے پاس کچھ بھی نہیں، خواہ وہ بظاہر ہر چیز کا مالک ہو۔
یہ دعا اللہ کی نعمت کا ثبوت ہے۔
صرف اس دعا کو بار بار دہران...
مزید دیکھیں
9
2
Afsah Iqbal
فالو
2 سال پہلے
·
حوالہ
آیت 6:1
اسلام علیکم۔۔۔
سورۃ فاتحہ کی اس آیت کے بارے میں ہم سب جانتے ہیں کہ یہ آیت ایک دعا کا درجہ رکھتی ہے۔ ہم یہاں اللہ سے کہتے ہیں: اھدنا: ہمیں ہدایت دے۔
غور کریں کہ اھدنا میں ہم صرف اپنے لیے ہدایت نہیں مانگ رہے بلکہ ہم یہ دعا collectively سب کے لیے مانگ رہے ہیں، اھد کے ساتھ جو 'نا' ہے وہ عربی میں 'us' یعنی 'ہم/ہمیں' کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اللہ کی طرف سے ملنے والی ہدایت اتنی قیمتی شے ہے کہ ہم نے اسے مسلسل مانگنا ہے تبھی اس دعا کو ہماری پانچ وقت ...
مزید دیکھیں
2
2
Faryal Riaz
فالو
2 سال پہلے
·
حوالہ
آیت 6:1
اللہ تعالیٰ آپ کو ہدایت دیں، کیا ہوا؟ تھوڑا عجیب لگا سن کر کہ میں نے ایسا کیا کر دیا جو میرے لیے ہدایت کی دعا کر رہی ہے ۔ ایسے جذبات کی وجہ ہمارے معاشرے میں ہدایت کا غلط تصور ہے۔ ہم اس بچے کیلئے ہدایت کی دعا کرتے ہیں جو بگڑا ہوا ہوتا ہے، میں نے مشکل سے ہی کسی بزرگ سے نمازی، پرہیزی بچے کیلئے ہدایت کا لفظ سنا ہے۔ جبکہ سورۃ الفاتحہ انسانی اصل فطرت جو حق پر ہے اس سے مخاطب ہوتے ہوئے ہدایت کی دعا سکھاتی ہے کیونکہ ہدایت کی فکر سے کبھی کوئی شخص بے فکر نہ...
مزید دیکھیں
9
3
Dr Maryam Fayyaz
فالو
گزشتہ سال
·
حوالہ
آیت 6:1-7
بسم اللہ
🔍 علم اور ہدایت میں فرق
نبی ﷺ کے زمانے میں یہودی علماء (احبار) اور عیسائی راہب (رہبان) بہت کچھ جانتے تھے۔ وہ کتابوں کا مطالعہ کرتے اور لوگوں کو دین سکھاتے تھے۔
لیکن ان میں سے بہت سے لوگ ہدایت نہیں پائے تھے کیونکہ ان کے دل اللہ کے سامنے جھکے ہوئے نہیں تھے۔
ان کے پاس صرف معلومات تھیں، اصل روشنی نہیں تھی۔
⸻
🧠 علم کا غلط استعمال
'انہوں نے اللہ کے کلام کو ان کے صحیح مقام سے بدل دیا…'
— سورہ المائدہ (5:13)
تم دوسروں ...
مزید دیکھیں
7
0
Nayab Tufail
فالو
گزشتہ سال
·
حوالہ
آیت 6:1-7
شروع اللہ کے نام سے !
کچھ دنوں پہلے میں سورۃ الفاتحہ کی تفسیر سن رہی تھی کہ اس ایک آیت پر میرا دل جیسے رک سا گیا ۔
' صراط الذین انعمت علیھم غیر المغضوب علیہم ولا ضالین '
ہمیں ان لوگوں کے راستے پر چلا جن پر تو نے انعام نازل کیا ۔ ان کے راستے پر نہیں جن پر غضب ہوا ۔
اس دن سے پہلے میں ہمیشہ اسے یوں ترجمہ کیا کرتی تھی کہ جن پر ' تیرا ' غضب ہوا ۔ اس دن تفسیر سنتے ہوئے پہلی بار اندازہ ہوا کہ یہاں لفظ ' تیرا ' تو ہے ہی نہیں ۔ انعام کا تعلق ربِ واح...
مزید دیکھیں
13
5
تدبر کمیونٹی کو دریافت کریں
پچھلی آیت
اگلی آیت