سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔

تفسیر: الزخرف 43:19

43:19
وجعلوا الملايكة الذين هم عباد الرحمان اناثا اشهدوا خلقهم ستكتب شهادتهم ويسالون ١٩
وَجَعَلُوا۟ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ ٱلَّذِينَ هُمْ عِبَـٰدُ ٱلرَّحْمَـٰنِ إِنَـٰثًا ۚ أَشَهِدُوا۟ خَلْقَهُمْ ۚ سَتُكْتَبُ شَهَـٰدَتُهُمْ وَيُسْـَٔلُونَ ١٩
وَجَعَلُوا
الْمَلٰٓىِٕكَةَ
الَّذِیْنَ
هُمْ
عِبٰدُ
الرَّحْمٰنِ
اِنَاثًا ؕ
اَشَهِدُوْا
خَلْقَهُمْ ؕ
سَتُكْتَبُ
شَهَادَتُهُمْ
وَیُسْـَٔلُوْنَ
۟
اور انہوں نے فرشتوں کو جو کہ رحمان کے مقرب ّبندے ہیں (اس کی) بیٹیاں قرار دے دیا ہے کیا یہ لوگ موجود تھے ان کی تخلیق کے وقت ؟ ان کی یہ گواہی (کہ فرشتے مونث ہیں) لکھ لی جائے گی اور پھر ان سے باز پرس ہوگی
تفاسیر
لیئرز
اسباق
تدبرات
جوابات
قرأت
حدیث
آپ 43:9 سے 43:19 آیات کے گروپ کی تفسیر پڑھ رہے ہیں

خدا كے ساتھ غير خدا كو شريك كرنے كي ايك صورت يه هے كه آدمي كسي كو خدا كا شريك ذات ٹھهرائے مثلاً فرشتوں كو خدا كي بيٹياں ماننا، حضرت مسيح كو خدا كا بيٹا بتانا، يا وحدت الوجود كا نظريه جو تمام چيزوں كو خدا كے اجزاء قرار دے كر كائنات كي تشريح كرتا هے۔ اس قسم كے تمام عقيدے محض بے بنياد مفروضے هيں۔ ان كے حق ميں كوئي بھي حقيقي دليل موجود نهيں۔

يهاں عورت كي صنفي خصوصيات كو دو جامع لفظ ميں بيان كردياگيا هے۔ ايك يه كه وه طبعاً آرائش پسند هوتي هے۔ دوسرے يه كه وه مقابله كے وقت پُرزور انداز ميں كلام نهيں كرپاتي۔ عورت كے اندر يه صنفي كمي ايك حقيقت هے اور اسي بنا پر اسلام ميں يه تقسيم كي گئي هے كه مرد بيروني كام كا ذمه دار هے اور عورت اندروني كام كي ذمه دار۔