سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔

تفسیر: الصافات 37:46

37:46
بيضاء لذة للشاربين ٤٦
بَيْضَآءَ لَذَّةٍۢ لِّلشَّـٰرِبِينَ ٤٦
بَیْضَآءَ
لَذَّةٍ
لِّلشّٰرِبِیْنَ
۟ۚۖ
بالکل سفید انتہائی لذیذ پینے والوں کے لیے
تفاسیر
لیئرز
اسباق
تدبرات
جوابات
قرأت
حدیث
آپ 37:45 سے 37:47 آیات کے گروپ کی تفسیر پڑھ رہے ہیں

یطاف علیھم ۔۔۔۔۔۔ عنھا ینزفون (37: 45-47) ” شران کے چشموں سے ساغر بھر بھر کر ان کے درمیان بھرائے جائیں گے چمکتی ہوئی شراب جو پینے والوں کے لیے لذت ہوگی ۔ نہ ان کے جسم کو اس سے کوئی ضرر ہوگا اور نہ ان کی عقل اس سے خراب ہوگی “۔ یہ جنت کی شراب کی نہایت ہی خوبصورت تعریف ہے کہ اس سے شراب کی لذت تو ہوگی لیکن شراب کے مضرات اس میں نہ ہوں گے ۔ اس میں نشہ نہ ہوگا جس سے سرچکراجائیں گے ۔ اور نہ اس میں کمی ہوگی کہ کبھی ملے اور کبھی نہ ملے مزہ جاتا رہے ۔