اولايك الذين لعنهم الله فاصمهم واعمى ابصارهم ٢٣
أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ لَعَنَهُمُ ٱللَّهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَىٰٓ أَبْصَـٰرَهُمْ ٢٣
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
3

اولئک الذین ۔۔۔۔ ابصارھم (47 : 23) افلا یتدبرون ۔۔۔۔۔ اقفالھا (47 : 24) “ یہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی اور ان کو اندھا اور بہرہ بنا دیا۔ کیا ان لوگوں نے قرآن پر غور نہیں کیا ، یا دلوں پر ان کے قفل چڑھے ہوئے ہیں ؟ ” یہ لوگ نفاق کی بیماری میں بدستور مبتلا ہیں۔ درحقیقت وہ اس دعوت سے حقیقتاً منہ موڑ رہے ہیں جس میں وہ بظاہر داخل ہوچکے ہیں اور اس پر ان کا یقین بھی نہیں ہے۔ اس لئے۔

فاصمھم واعمی ابصارھم (47 : 23) “ اللہ نے ان کو بہرا اور اندھا بنا دیا ہے ”۔ ان کی قوت سماعت تو موجود ہے اور قوت باصرہ بھی موجود ہے لیکن انہوں نے کانوں اور آنکھوں کو معطل کردیا ہے یا سمع و بصر کے نتیجے میں جو ادراک حاصل ہوتا ہے اس کو معطل کردیا ہے۔ گویا ان کے یہ حواس اپنا فریضہ منصبی ادا نہیں کررہے۔