Войти
Войти
Войти
Выберите язык

Тафсир: Al-Hijr 15:62

15:62
قال انكم قوم منكرون ٦٢
قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌۭ مُّنكَرُونَ ٦٢
قَالَ
إِنَّكُمۡ
قَوۡمٞ
مُّنكَرُونَ
٦٢
он сказал: «Воистину, вы - люди незнакомые».
Тафсиры
Слои
Уроки
Размышления
Ответы
Кираат
Хадис
Вы читаете тафсир для группы стихов 15:61 до 15:64
دو حسین لڑکے ٭٭

یہ فرشتے نو جوان حسین لڑکوں کی شکل میں حضور لوط علیہ السلام کے پاس گئے۔ تو لوط علیہ السلام نے کہا تم بالکل نا شناس اور انجان لوگ ہو۔

تو فرشتوں نے راز کھول دیا کہ ہم اللہ کا عذاب لے کر آئے ہیں جسے آپ علیہ السلام کی قوم نہیں مانتی اور جس کے آنے میں شک شبہ کر رہی تھی۔ ہم حق بات اور قطعی حکم لے کر آئے ہیں اور «مَا نُنَزِّلُ الْمَلَائِكَةَ إِلَّا بِالْحَقِّ» ” فرشتے حقانیت کے ساتھ ہی نازل ہوا کرتے ہیں “ [15-الحجر:8] ‏ اور ہم ہیں بھی سچے۔ جو خبر آپ کو دے رہے ہیں وہ ہو کر رہے گی کہ آپ نجات پائیں اور آپ علیہ السلام کی یہ کافر قوم ہلاک ہوگی۔

صفحہ نمبر4350