Entrar
Entrar
Entrar
Selecione o idioma

Tafsir: Al-Masad 111:5

111:5
في جيدها حبل من مسد ٥
فِى جِيدِهَا حَبْلٌۭ مِّن مَّسَدٍۭ ٥
فِي
جِيدِهَا
حَبۡلٞ
مِّن
مَّسَدِۭ
٥
Que levará ao pescoço uma corda de esparto.
Tafsirs
Camadas
Lições
Reflexões
Respostas
Qiraat
Hadith
Você está lendo um tafsir para o grupo de versos 111:1 a 111:5

’’ابولہب‘‘ ایک اعتبار سے ایک شخص کا نام ہے۔ اور دوسرے اعتبار سے وہ ایک کردار ہے۔ ابولہب دعوتِ حق کے اس مخالف کی تاریخی علامت ہے جو کمینہ پن کی حد تک اس کا دشمن بن جائے۔ اس کردار سے جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سابقہ پیش آیا، اسی طرح آپ کی امت کے دوسرے داعیوں کو بھی اس سے سابقہ پیش آ سکتا ہے۔ تاہم اگر داعی حقیقی معنوں میں اللہ کے لیے اٹھا ہے تو اللہ کی مدد اس کا ساتھ دے گی۔ ابولہب جیسے لوگوں کی معاندانہ کوششیں اللہ کی مدد سے بے اثر ہوجائیں گی۔ اپنے تمام ذرائع اور وسائل کے باوجود وہ برباد ہو کر رہے گا۔ وہ اپنے عناد میں خود چلے گا، وہ خدا کے داعی کو جس برے انجام تک پہنچانا چاہتا تھا وہیں وہ خود ابدی طور پر پہنچا دیا جائے گا۔