Aanmelden
Aanmelden
Aanmelden
Taal selecteren

Tafseer: Al-Haqqah 69:30

69:30
خذوه فغلوه ٣٠
خُذُوهُ فَغُلُّوهُ ٣٠
خُذُوهُ
فَغُلُّوهُ
٣٠
(Allah zegt:) "Grijpt hem en bindt zijn handen om zijn nek.
Tafseers
Lagen
Lessen
Reflecties
Antwoorden
Qiraat
Hadith

کس قدر ہولناک احکام ہیں ، کس قدر قاتل دہشت ہے اور جلال ربی کس قدر نمایاں ہے ! !

خذوہ (96 : 03) ” پکڑوا سے “ یہ حکم اللہ العلی العظیم کی طرف سے صادر ہورہا ہے۔ اس کمزور ونحیف اور عاجز ومسکین پر پوری کائنات ٹوٹ پڑتی ہے۔ ہر طرف سے مامورین لپکتے ہیں۔ ابن ابو حاتم ، منہال ابن عمر سے روایت کرتے ہیں ” جب اللہ یہ حکم دے گا کہ ” پکڑو اسے “ تو ستر ہزار فرشتے لپکیں گے۔ ہر ایک اس کیڑے پر لپکے گا ، جبکہ یہ کافر نہایت ہی حقیر اور کرب زدہ ہے۔

فغلوہ (96 : 03) ” گردن میں طوق ڈالو اس کے “ جو بھی ان ستر ہزار میں سے پہنچے گا طوق ڈال دے گا اس کی گردن میں ؟