Log masuk
Log masuk
Log masuk
Pilih Bahasa
46:35
فاصبر كما صبر اولو العزم من الرسل ولا تستعجل لهم كانهم يوم يرون ما يوعدون لم يلبثوا الا ساعة من نهار بلاغ فهل يهلك الا القوم الفاسقون ٣٥
فَٱصْبِرْ كَمَا صَبَرَ أُو۟لُوا۟ ٱلْعَزْمِ مِنَ ٱلرُّسُلِ وَلَا تَسْتَعْجِل لَّهُمْ ۚ كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَ مَا يُوعَدُونَ لَمْ يَلْبَثُوٓا۟ إِلَّا سَاعَةًۭ مِّن نَّهَارٍۭ ۚ بَلَـٰغٌۭ ۚ فَهَلْ يُهْلَكُ إِلَّا ٱلْقَوْمُ ٱلْفَـٰسِقُونَ ٣٥
فَٱصۡبِرۡ
كَمَا
صَبَرَ
أُوْلُواْ
ٱلۡعَزۡمِ
مِنَ
ٱلرُّسُلِ
وَلَا
تَسۡتَعۡجِل
لَّهُمۡۚ
كَأَنَّهُمۡ
يَوۡمَ
يَرَوۡنَ
مَا
يُوعَدُونَ
لَمۡ
يَلۡبَثُوٓاْ
إِلَّا
سَاعَةٗ
مِّن
نَّهَارِۭۚ
بَلَٰغٞۚ
فَهَلۡ
يُهۡلَكُ
إِلَّا
ٱلۡقَوۡمُ
ٱلۡفَٰسِقُونَ
٣٥
(Jika demikian akibat orang-orang kafir yang menentangmu wahai Muhammad) maka bersabarlah engkau sebagaimana sabarnya Rasul-rasul "Ulil-Azmi" (yang mempunyai keazaman dan ketabahan hati) dari kalangan Rasul-rasul (yang terdahulu daripadamu); dan janganlah engkau meminta disegerakan azab untuk mereka (yang menentangmu itu). Sesungguhnya keadaan mereka semasa melihat azab yang dijanjikan kepada mereka, merasai seolah-olah mereka tidak tinggal (di dunia) melainkan sekadar satu saat sahaja dari siang hari. (Penerangan yang demikian) cukuplah menjadi pelajaran (bagi orang-orang yang mahu insaf). Maka (ingatlah) tidak dibinasakan melainkan kaum yang fasik - derhaka.
Tafsir
Lapisan
Pelajaran
Renungan
Jawapan
Qiraat
Hadis

جن لوگوں نے کفر کیا ، ان کے فیصلے ، دوٹوک فیصلے کے اس منظر اور اہل ایمان ، جنات کے منظر کے بعد ، اور اس سورت کے آخر میں جس کافروں نے نبی ﷺ کے بارے بہت کچھ کہا ، اور قرآن کریم کے بارے میں بھی بہت کچھ کہا ، اب حضور اکرم ﷺ کو آخری ہدایت دی جاتی ہے کہ آپ صبر کریں ، جلد بازی نہ کریں۔ آپ نے تو اس سورت کے مناظر میں دیکھ لیا کہ ان کا کیا انجام ہونے والا ہے اور یہ بہت ہی قریب ہے۔

فاصبر کما صبرا ۔۔۔۔۔۔۔ القوم الفسقون (46 : 35) ” پس اے نبی ﷺ ، صبر کرو جس طرح اولوالعزم رسولوں نے صبر کیا ہے ، اور ان کے معاملہ میں جلدی نہ کرو۔ جس روز یہ لوگ اس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا انہیں خوف دلایا جا رہا ہے تو انہیں معلوم ہوگا کہ جیسے دنیا میں دن کی ایک گھڑی بھر سے زیادہ نہیں رہے تھے۔ بات پہنچا دی گئی ، اب کیا نافرمان لوگوں کے سوا اور کوئی ہلاک ہوگا ؟ “

اس آیت کا ہر لفظ ہمارے لئے زاد راہ ہے۔ ہر کلمے اور ہر لفظ کے پیچھے تصاویر ، چھاؤں ، معانی ، اشارات اور فیصلوں اور قدروں کا ایک ذخیرہ ہے۔

فاصبر کما صبرا ۔۔۔۔۔۔ تستعجل لھم (46 : 35) ” پس اے نبی ﷺ صبر کرو جس طرح اولوالعزم رسولوں نے صبر کیا ہے اور ان کے معاملہ میں جلدی نہ کرو “۔ یہ حضور اکرم ﷺ کو ہدایت ہو رہی ہے اس دور میں آپ پر ظلم اور زیادتیوں کے پہاڑ توڑے جار ہے تھے۔ پوری قوم آپ ﷺ کے اور مسلمانوں کے خلاف تشدد میں لگی ہوئی تھی۔ آپ ﷺ نے بطور یتیم نشوونما پائی تھی اور ابتدائی دور ہی میں ایک ایک کر کے حامیوں اور اولیاء سے محروم کر دئیے گئے تھے۔ باپ گئے ، ماں گئیں ، دادا گئے اور آخر میں چچا گئے۔ پھر آپ ﷺ کی وفا دار بیوی گئیں اور آپ ﷺ اللہ اور اللہ کی دعوت کے لئے فارغ ہوگئے۔ اس طرح اللہ کے سوا ہر سہارے سے محروم ہوگئے۔ آپ ﷺ کو بمقابلہ اجنبیوں کے اپنے رشتہ داروں سے زیادہ اذیت ملی۔ آپ ﷺ نے ایک ایک فرد سے ملاقات کی ، ایک ایک قبیلے سے ملاقات کی کہ میری مدد کرو ، لیکن ہر بار آپ ﷺ منفی جواب کے ساتھ لوٹے۔ بعض لوگوں نے تو مذاق اڑایا۔ بعض نے تو آپ ﷺ کے پیچھے اوباش لگادئیے یہاں تک کہ آپ ﷺ کے پاؤں لہولہان ہوگئے۔ لیکن آپ ﷺ نے مذکورہ بالا دعا سے زیادہ کچھ نہ کہا۔ اس لیے یہاں آپ ﷺ کو رب ذوالجلال کی طرف سے تسلی کی ضرورت تھی ۔

فاصبر کما صبرا۔۔۔۔۔۔ تستعجل لھم (46 : 35) ” پس اے نبی ﷺ صبر کرو جس طرح اولوا لعزم رسولوں نے صبر کیا ہے اور ان کے معاملے میں جلدی نہ کرو “۔ اس میں شک نہیں کہ یہ بہت ہی دشوار گزار راستہ ہے ۔ دعوت اسلامی کا راستہ بہت ہی مشکل اور بہت ہی تلخ ہے۔ اس کے لئے تو ذات محمدی کی ضرورت ہے۔ جو ہر طرف سے کٹ جائے ، دعوت کے لی کے یکسو ہوجائے۔ پختگی اور ثبات ، باطن کی صفائی اور شفافی میں رب کی ہدایت پر چلے۔ اللہ کے احکام کے مطابق صبرو ثبات کا مظاہرہ کرے اور دعوت کے مخالفین سے انتقام یا ان کے انجام بد کے لئے شتابی نہ کرے۔

لیکن راستے کی مشقتوں اور زخموں کے لئے مرہم کی بھی ضرورت ہے۔ مشکلات کے لئے صبر ایوبی چاہئے۔ تلخیوں کے لئے ایک میٹھا گھونٹ بھی چاہئے اور یہ میٹھا گھونٹ اللہ کی سربند رحمت کا۔

فاصبر کما صبرا۔۔۔۔۔۔ تستعجل لھم (46 : 35) ” پس اے نبی ﷺ صبر کرو جس طرح اولوا لعزم رسولوں نے صبر کیا ہے اور ان کے معاملے میں جلدی نہ کر “۔ وقت بہت تھوڑا رہ گیا ہے جس طرح ایک دن کا ایک گھٹنہ یا گھڑی بھر۔ آخرت سے پہلے تمام زمانہ بھی دراصل ایک گھڑی ہی ہے۔ اس پورے مکان و زمان کے نقوش انسانی ذہن کے پردے پر اتنے بھی نہ رہیں گے جس طرح دن کے چند لمحات کے نقوش ، پھر یہ اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں یہ ابدی دنیا کے دورازے پر ہیں۔ صرف اس قدر وقت ہے کہ ہلاکت سے قبل ان تک پیغام پہنچ جائے۔

بلغ فھل یھلک الا القوم الفسقون (46 : 35) ” بات پہنچا دی گئی ! اب نافرمان لوگوں کے سوا اور کوئی ہلاک ہوگا “۔ نہیں ، کیونکہ اللہ بندوں پر ظلم نہیں کرتا۔ لہٰذا ہر داعی کو صبر کرنا چاہئے اور یہ صبر ایک مختصر وقت کے لئے ہے۔ پھر اللہ کے وعدے کے مطابق ہی فیصلہ ہوگا کہ فاسق ہی ہلاک ہوں گے۔

He has revealed to you ˹O Prophet˺ the Book in truth, confirming what came before it, as He revealed the Torah and the Gospel
— Dr. Mustafa Khattab, the Clear Quran

Kekal Terhubung dengan Al-Quran ❤️

Peringatan ringkas yang bermakna untuk menetapkan semula, merenung dan kekal terhubung dengan al-Quran.

Baca, Dengar, Cari, dan Renungkan Al-Quran

Quran.com ialah platform dipercayai yang digunakan oleh berjuta-juta orang di seluruh dunia untuk membaca, mencari, mendengar dan merenung Al-Quran dalam pelbagai bahasa. Ia menyediakan terjemahan, tafsir, bacaan, terjemahan perkataan demi perkataan, dan alat untuk kajian yang lebih mendalam, menjadikan al-Quran boleh diakses oleh semua orang.

Sebagai Sadaqah Jariyah, Quran.com berdedikasi untuk membantu orang ramai berhubung secara mendalam dengan al-Quran. Disokong oleh Quran.Foundation , sebuah organisasi bukan untung 501(c)(3), Quran.com terus berkembang sebagai sumber percuma dan berharga untuk semua, Alhamdulillah.

Navigasi
Halaman Utama
Radio Al-Quran
Qari
Tentang Kami
Pemaju (Developers)
Kemas kini produk
Maklum balas
Bantuan
Derma
Projek Kami
Quran.com
Quran For Android
Quran iOS
QuranReflect.com
Quran.AI
Sunnah.com
Nuqayah.com
Legacy.Quran.com
Corpus.Quran.com
Projek tanpa untung yang dimiliki, diurus atau ditaja oleh Quran.Foundation
Pautan yang di gemari

Ayatul Kursi

Surah Yaseen

Surah Al Mulk

Surah Ar-Rahman

Surah Al Waqi'ah

Surah Al Kahf

Surah Al Muzzammil

Peta lamanPrivasiTerma dan Syarat
© 2026 Quran.com. Hak cipta terpelihara
Sumbangan