Registrazione
Registrazione
Registrazione
Seleziona la lingua
74:44
ولم نك نطعم المسكين ٤٤
وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ ٱلْمِسْكِينَ ٤٤
وَلَمۡ
نَكُ
نُطۡعِمُ
ٱلۡمِسۡكِينَ
٤٤
né nutrivamo il povero,
Tafsir
Strati
Lezioni
Riflessi
Risposte
Qiraat
Hadith
Stai leggendo un tafsir per il gruppo di versi 74:38 a 74:46
جنتیوں اور دوزخیوں میں گفتگو ہو گی ٭٭

اللہ تعالیٰ خبر دیتا ہے کہ ” ہر شخص اپنے اعمال میں قیامت کے دن جکڑا بندھا ہو گا لیکن جن کے دائیں ہاتھ میں اعمال نامہ آیا وہ جنت کے بالا خانوں میں چین سے بیٹھے ہوئے جہنمیوں کو بدترین عذابوں میں دیکھ کر ان سے پوچھیں گے کہ تم یہاں کیسے پہنچ گئے؟ وہ جواب دیں گے کہ ہم نے نہ تو رب کی عبادت کی نہ مخلوق کے ساتھ احسان کیا بغیر علم کے جو زبان پر آیا بکتے رہے جہاں کسی کو اعتراض کرتے سنا ہم بھی ساتھ ہو گئے اور باتیں بنانے لگ گئے اور قیامت کے دن کی تکذیب ہی کرتے رہے یہاں تک کہ موت آ گئی “۔

«یقین» کے معنی موت کے اس آیت میں بھی ہیں «‏وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى يَاْتِيَكَ الْيَقِيْنُ» [15-الحجر:99] ‏ یعنی ” موت کے وقت تک اللہ کی عبادت میں لگا رہ “ اور سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی وفات کی نسبت حدیث میں بھی یقین کا لفظ آیا ہے۔ ‏ [صحیح بخاری:3929] ‏

10011