Se connecter
Se connecter
Se connecter
Sélectionner la langue

Tafsir: Al-Fil 105:1

105:1
الم تر كيف فعل ربك باصحاب الفيل ١
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَـٰبِ ٱلْفِيلِ ١
أَلَمۡ
تَرَ
كَيۡفَ
فَعَلَ
رَبُّكَ
بِأَصۡحَٰبِ
ٱلۡفِيلِ
١
N’as-tu pas vu comment ton Seigneur a agi envers les gens de l’Eléphant 1.
Tafsirs
Niveaux
Leçons
Réflexions
Réponses
Qiraat
Hadith

الم ترکیف ........................ الفیل (1:105) ” تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا ؟ “۔ یہ سوالیہ انداز تعجب انگیزی کے لئے اختیار کیا گیا ہے کہ یہ عجیب واقعہ تھا ، اور اس میں بہت بڑی عبرت ہے اور اس میں عظیم معانی پوشیدہ ہیں۔ یہ واقعہ عربوں میں معروف ومشہور تھا۔ بلکہ اس واقعہ سے عربوں میں کیلنڈر شروع ہوگیا تھا اور یہ اہم تاریخ بن گیا تھا۔ لوگ کہتے فلاں واقعہ ہاتھی والوں کے سال ہوا ، اور فلاں واقعہ عام الفیل سے دو سال پہلے ہوا۔ اور فلاں واقعہ عام الفیل کے دس سال بعدواقع ہوا۔ اور مشہور روایت یہ ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی پیدائش بھی عام الفیل میں ہوئی اور یہ تقدیر کے فیصلوں کے مطابق عجیب اتفاق تھا۔

غرض اس سورت میں کوئی ایسا واقعہ بیان ہوا تھا جسے وہ نہ جانتے ہوں۔ یہ ایک واقعہ تھا جو ان کے علم میں تھا اور قرآن نے ان کو یاددلایا۔ اور مقصد اگلی جانب کی طرف متوجہ کرنا تھا۔