Se connecter
Se connecter
Se connecter
Sélectionner la langue

Tafsir: Ar-Rahman 55:64

55:64
مدهامتان ٦٤
مُدْهَآمَّتَانِ ٦٤
مُدۡهَآمَّتَانِ
٦٤
Ils sont d’un vert sombre.
Tafsirs
Niveaux
Leçons
Réflexions
Réponses
Qiraat
Hadith
Vous lisez un tafsir pour le groupe d'Ayahs 55:62 à 55:67
اصحاب یمین اور مقربین ٭٭

یہ دونوں جنتیں ہیں جن کا ذکر ان آیتوں میں ہے ان جنتوں سے کم مرتبہ ہیں جن کا ذکر پہلے گزرا اور وہ حدیث بھی بیان ہو چکی جس میں ہے دو جنتیں سونے کی اور دو چاندی کی۔

پہلی دو تو مقربین خاص کی جگہ ہیں اور یہ دوسری دو اصحاب یمین کی- الغرض درجے اور فضیلت میں یہ دو ان دو سے کم ہیں، جس کی دلیلیں بہت سی ہیں- ایک یہ کہ ان کا ذکر اور صفت ان سے پہلے بیان ہوئی اور یہ تقدیم بیان بھی دلیل ہے ان کی فضیلت کی۔ پھر یہاں آیت «‏وَمِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِ» [55-الرحمن:62] ‏ فرمانا صاف ظاہر کرتا ہے کہ یہ ان سے کم مرتبہ ہیں وہاں ان کی تعریف میں آیت «‏ذَوَاتَآ اَفْنَانٍ» ‏ [55-الرحمن:48] ‏ کہا تھا یعنی بکثرت مختلف مزے کے میووں والی شاخوں دار۔ یہاں فرمایا آیت «‏مُدْهَامَّتٰنِ» [55-الرحمن:64] ‏ یعنی پانی کی پوری تری سے سیاہ۔

صفحہ نمبر9132