Se connecter
Se connecter
Se connecter
Sélectionner la langue

Tafsir: Maryam 19:16

19:16
واذكر في الكتاب مريم اذ انتبذت من اهلها مكانا شرقيا ١٦
وَٱذْكُرْ فِى ٱلْكِتَـٰبِ مَرْيَمَ إِذِ ٱنتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا مَكَانًۭا شَرْقِيًّۭا ١٦
وَٱذۡكُرۡ
فِي
ٱلۡكِتَٰبِ
مَرۡيَمَ
إِذِ
ٱنتَبَذَتۡ
مِنۡ
أَهۡلِهَا
مَكَانٗا
شَرۡقِيّٗا
١٦
Et mentionne, dans le Livre (le Coran), Marie, quand elle se retira de sa famille en un lieu vers l’Orient.
Tafsirs
Niveaux
Leçons
Réflexions
Réponses
Qiraat
Hadith

یہ پہلا منظر ہے۔ ایک کنواری نوجوان عورت ہے ، نہایت ہی پاکباز ہے ، اس کی ماں نے اسے اس وقت عبادت خانے کی خدمت کے لئے نذر کردیا تھا جب وہ ابھی ماں کے پیٹ میں تھی۔ اس کے بارے میں سب کے سب یہی جانتے تھے کہ وہ نہایت ہی پاکباز عورت ہے ، عفت ماب ہے ۔ وہ ہارون کی طرف نسبت رکھتی ہے جو اسرائیلی معبد کے متولی اور پاکباز شخص تھے۔ ان کے خاندان کی شہرت بھی یہ تھی کہ وہ نہایت ہی پاکباز لوگوں کا خاندان ہے اور زمانہ قدیم سے یہ لوگ پاک سیرت چلے آ رہے ہیں۔

یہ عورت اپنے اہل و عیال اور اپنے اس پاکیزہ خاندان سے چھپتی پھرتی ہے ، اس کے حالات ایسے ہیں کہ وہ نظروں سے اوجھل ہو رہی ہے۔ سیاق کلام میں اس حقیقت کی صراحت نہیں کی جا رہی ہے کیونکہ یہ کنواریوں کے مخصوص پوشیدہ امور کے ساتھ متعلق ہے۔

یہ اپنی اس خلوت میں ہے ، اپنی زندگی سے مطمئن ہے لیکن وہ کیا دیکھتی ہے کہ ایک نوجوان اس کے کمرے میں کھڑا ہے ، ایک مکمل نوجوان۔