وارد شوید
وارد شوید
وارد شوید
انتخاب زبان
۲۵:۱۹
وهزي اليك بجذع النخلة تساقط عليك رطبا جنيا ٢٥
وَهُزِّىٓ إِلَيْكِ بِجِذْعِ ٱلنَّخْلَةِ تُسَـٰقِطْ عَلَيْكِ رُطَبًۭا جَنِيًّۭا ٢٥
وَهُزِّيٓ
إِلَيۡكِ
بِجِذۡعِ
ٱلنَّخۡلَةِ
تُسَٰقِطۡ
عَلَيۡكِ
رُطَبٗا
جَنِيّٗا
٢٥
و (این) تنۀ (درخت) خرما را به طرف خود تکان بده، (که) رطب تازه‌ای بر تو فرو می‌ریزد.
تفاسیر
لایه‌ها
درس ها
بازتاب ها
پاسخ‌ها
قیراط
حدیث
شما در حال خواندن تفسیری برای گروه آیات 19:25 تا 19:26

اتنی نازک آزمائش میں مبتلا ہونے کے بعد حضرت مریم کے لیے تسکین کا صرف ایک ہی ذریعہ ہوسکتا تھا۔ وہ یہ کہ خدا کا فرشتہ ظاہر ہو کر انھیں یقین دلائے۔ چنانچہ یہی ہوا۔ عین اس وقت فرشتے نے آکر آواز دی کہ گھبراؤ مت۔ یہ سب جو ہورہا ہے یہ خدا کے منصوبہ کے تحت ہو رہا ہے۔ تمھارے قریب صاف پانی کا چشمہ رواں کردیاگیا ہے۔ اور کھجور کا یہ درخت تم کو ہر وقت تازہ پھل مہیا کرے گا۔ اس سے کھاؤ اور پیو۔

بچہ کے سلسلہ میں فرشتہ نے یہ کہہ کر مطمئن کردیا کہ خدا کے معجزہ سے پیدا ہونے والا یہ خود تمھارے دفاع کے لیے کافی ہے۔ تم بنی اسرائیل کے رواج کے مطابق چپ کا روزہ رکھ لو۔ اور جب کسی آدمی سے تمھارا سامنا ہو اور وہ تم سے پوچھے تو تم بچے کی طرف اشارہ کردو۔ وہ خود جواب دے کر تم کو بری الذمہ کردے گا۔