وانہ .................... الکفرین (96 : 05) ” ایسے کافروں کے لئے یہ یقینا موجب حسرت ہے “۔ اس لئے کہ یہ قرآن اہل ایمان کی تو شان بلند کرتا ہے جبکہ تکذیب کرنے والوں کی حیثیت کو گراتا ہے اور آخر کار تو حق نے غالب ہونا ہے۔ اور مکذبین نے ذلیل ہونا ہے۔ عنقریب ایسا ہوگا اور پھر ان کے لئے یہ موجب حسرت ہوگا اور قیامت کے دن بھی ان پر یہ حجت ہوگا اور موجب حسرت ہوگا کیونکہ تکذیب کی وجہ سے ان کو سخت عذاب دیا جائے گا۔ لہٰذا دنیا اور آخرت دونوں میں ان کے لئے موجب حسرت ہوگا۔