Sign in
Sign in
Sign in
Select Language

Bayan ul Quran Tafsir: Yusuf Ayah 79

12:79
قال معاذ الله ان ناخذ الا من وجدنا متاعنا عنده انا اذا لظالمون ٧٩
قَالَ مَعَاذَ ٱللَّهِ أَن نَّأْخُذَ إِلَّا مَن وَجَدْنَا مَتَـٰعَنَا عِندَهُۥٓ إِنَّآ إِذًۭا لَّظَـٰلِمُونَ ٧٩
قَالَﱁ
مَعَاذَﱂ
ٱللَّهِﱃ
أَنﱄ
نَّأۡخُذَﱅ
إِلَّاﱆ
مَنﱇ
وَجَدۡنَاﱈ
مَتَٰعَنَاﱉ
عِندَهُۥٓﱊ
إِنَّآﱋ
إِذٗاﱌ
لَّظَٰلِمُونَﱍ
٧٩ﱎ
Joseph responded, “Allah forbid that we should take other than the one with whom we found our property. Otherwise, we would surely be unjust.”
Tafsirs
Layers
Lessons
Reflections
Answers
Qira'at
Hadith
You are reading a tafsir for the group of verses 12:78 to 12:79

اِنَّا نَرٰىكَ مِنَ الْمُحْسِنِيْنَ یہ صورت حال ان لوگوں کے لیے بہت پریشان کن تھی۔ باپ کا اعتماد وہ پہلے ہی کھو چکے تھے۔ اس دفعہ اللہ کے نام پر عہد کر کے بن یامین کو اپنے ساتھ لائے تھے۔ اب خیال آتا تھا کہ اگر اسے یہاں چھوڑ کر واپس جاتے ہیں تو والد کو جا کر کیا منہ دکھائیں گے۔ چناچہ وہ گڑ گڑانے پر آگئے اور حضرت یوسف کی منت سماجت کرنے لگے کہ آپ بہت شریف اور نیک انسان ہیں ‘ آپ ہم میں سے کسی ایک کو اس کی جگہ اپنے پاس رکھ لیں مگر اس کو جانے دیں۔