登入
登入
登入
选择语言

Tazkir ul Quran 经注: At-Tur 阿雅 23

52:23
يتنازعون فيها كاسا لا لغو فيها ولا تاثيم ٢٣
يَتَنَـٰزَعُونَ فِيهَا كَأْسًۭا لَّا لَغْوٌۭ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌۭ ٢٣
يَتَنَٰزَعُونَﲐ
فِيهَاﲑ
كَأۡسٗاﲒ
لَّاﲓ
لَغۡوٞﲔ
فِيهَاﲕ
وَلَاﲖ
تَأۡثِيمٞﲗ
٢٣ﲘ
他们在乐园中互递(酒)杯,他们不因而出恶言,也不因而犯罪恶。
经注
层
课程
反思
答案
基拉特
圣训
52:21至52:28节的经注

آخرت میں ایسا نہیں ہوگا کہ ایک شخص کا گناہ دوسرے شخص کے اوپر ڈال دیا جائے۔ اور نہ کوئی شخص ایمان و عمل کے بغیر جنت میں داخلہ پا سکے گا۔ البتہ اہل جنت کے ساتھ ایک خاص فضل کا معاملہ یہ ہوگا کہ والدین اگر جنت کے بلند درجہ میں ہوں اور ان کی اولاد کسی اور درجے میں تو اولاد کو بھی ان کے والدین کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔ تاکہ انہیں مزید خوشی حاصل ہوسکے۔

جنت کی لطیف دنیا میں داخلہ کا مستحق صرف وہ شخص ہوگا جس کا حال یہ تھا کہ اپنے بیوی بچوں کے درمیان رہتے ہوئے بھی اس کو اللہ کا خوف تڑپائے ہوئے تھا، اور جس نے اپنی امیدوں اور اپنے اندیشوں کو صرف ایک اللہ کے ساتھ وابستہ کر رکھا تھا۔