سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
سائن ان کریں۔
زبان منتخب کریں۔

تفسیر بیان القرآن تفسیر: المؤمنون آیہ 45

23:45
ثم ارسلنا موسى واخاه هارون باياتنا وسلطان مبين ٤٥
ثُمَّ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ وَأَخَاهُ هَـٰرُونَ بِـَٔايَـٰتِنَا وَسُلْطَـٰنٍۢ مُّبِينٍ ٤٥
ثُمَّ
اَرْسَلْنَا
مُوْسٰی
وَاَخَاهُ
هٰرُوْنَ ۙ۬
بِاٰیٰتِنَا
وَسُلْطٰنٍ
مُّبِیْنٍ
۟ۙ
پھر ہم نے بھیجا موسیٰ ؑ اور اس کے بھائی کو اپنی نشانیوں اور روشن سند کے ساتھ
تفاسیر
لیئرز
اسباق
تدبرات
جوابات
قرأت
حدیث
آپ 23:44 سے 23:46 آیات کے گروپ کی تفسیر پڑھ رہے ہیں

کُلَّمَا جَآءَ اُمَّۃً رَّسُوْلُہَاکَذَّبُوْہُ فَاَتْبَعْنَا بَعْضَہُمْ بَعْضًا ”ان کی تکذیب کے جواب میں ہم بھی ان قوموں کو یکے بعد دیگرے ہلاک کرتے چلے گئے۔ وَّجَعَلْنٰہُمْ اَحَادِیْثَ ج ”ان قوموں کے نام اب دنیا میں کہانیوں اور داستانوں کی حد تک باقی رہ گئے ہیں کہ قوم مدین فلاں علاقے میں بستی تھی ‘ عامورہ اور سدوم کے شہر فلاں جگہ پر واقع تھے ‘ وغیرہ وغیرہ۔