آیت 71 وَحَسِبُوْآ اَلاَّ تَکُوْنَ فِتْنَۃٌ کوئی عقوبت نہیں ہوگی ‘ ہم پر کوئی سرزنش نہیں ہوگی۔فَعَمُوْا وَصَمُّوْا ثُمَّ تَاب اللّٰہُ عَلَیْہِم اللہ تعالیٰ نے بھی انہیں فوراً نہیں پکڑا۔ انہیں توبہ کی مہلت دی ‘ موقع دیا۔ ثُمَّ عَمُوْا وَصَمُّوْا کَثِیْرٌ مِّنْہُمْ ط۔بجائے اللہ کے دامن رحمت میں آنے کے اپنی گمراہی میں اور بڑھتے چلے گئے۔